لاہور(ویب ڈیسک)افغان اسپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ میں پی ایس ایل فائنل نہیں کھیل سکوں گا کیونکہ قومی فرض میری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
It would’ve been great to be part of @lahoreqalandars and play alongside lads in @thePSLt20 final.
I won’t be able to make it for the finals due to National Duty which is always a first priority.I wish my captain @iShaheenAfridi @sameenrana and team GOOD LUCK INSHALLAH ❤️ 🤲🏻— Rashid Khan (@rashidkhan_19) February 26, 2022
اس سے قبل بی بی سی کے ایمل پسرلی نے راشد خان کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "پاکستانی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے کہ راشد خان کل پاکستان کی معروف ٹی ٹوئنٹی لیگ کا فائنل کھیلیں گے۔”
انہوں نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ راشد خان اس وقت بنگلہ دیش میں افغان قومی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں۔
صحافی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ قومی ٹیم کے ساتھ آفیشلز اور راشد خان نے خود کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں، راشد قومی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
خیال رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد خان ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔