لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ میچ جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
اگر افغانستان یہ میچ جیت جاتا ہے، تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ آسٹریلیا پہلے ہی مضبوط پوزیشن میں ہے، تاہم جیت اسے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرنے میں مدد دے گی۔ اگر افغانستان ہار جاتا ہے تو وہ ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔ اگر آسٹریلیا ہارتا ہے تو وہ ابھی بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں موجود رہے گا اور اسے ہفتے کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا
اس میچ کا نتیجہ گروپ بی کی سیمی فائنل کی دوڑ کو مزید دلچسپ بنا دے گا۔ افغانستان کے لیے یہ میچ "کرو یا مرو” کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ آسٹریلیا کو اگر شکست ہوتی ہے تو اس کے امکانات ختم نہیں ہوں گے لیکن پیچیدہ ضرور ہو جائیں گے۔