لاہور(ویب ڈیسک) ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، کینگروز نے شاہینز کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی، آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر بلے باز عثمان خواجہ نے شاندار سنچری اسکور کی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیوڈ وارنر (51)، مارینس لوبوشین (36)، اسٹیو اسمتھ (17) اور ٹریس ہیڈ (11) نے اسکور کیا۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور نعمان علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔