لاہور(ویب ڈیسک) ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنائے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 227 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر کے جرات مندانہ فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو 351 رنز کا ہدف دیا۔
ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے پہلے سیشن میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی۔ مہمان ٹیم کے عثمان خواجہ نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
اس صورتحال کے کچھ ہی دیر بعد شاہین شاہ نے نصف سنچری مکمل کرنے والے ڈیوڈ وارنر کو 51 رنز پر بولڈ کردیا۔
Gem from @iShaheenAfridi 🤩#BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/5biNC3CSDA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 24, 2022
مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ لیویشن کی گری جنہوں نے 36 رنز بنائے جبکہ تیسری وکٹ اسمتھ کی گری جو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
مہمان ٹیم کی دوسری اننگز کا سکور 227 تک پہنچا تو کپتان پیٹ کمنز نے اننگز ڈیکلیئر کر دی اور اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف ملا۔
میچ میں کچھ دیر پہلے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 9 رنز بنائے ہیں۔
چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 11 رنز کی برتری حاصل کرے گی۔ کل کے کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 134 رنز کی برتری حاصل تھی۔
Unlucky Naseem Shah 😢#PAKvAUS #naseemshah @Uz_Khawaja pic.twitter.com/XJGzowPyvy
— Muhammad Noman (@nomanedits) March 24, 2022
قومی ٹیم پہلی اننگز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے۔
میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم پہنچیں جہاں دونوں ٹیموں نے ہلکی پھلکی پریکٹس کی۔