لاہور(ویب ڈیسک)کھانے کے وقفے کے بعد میزبان ٹیم کی مزید 3 وکٹیں گر گئیں، امام الحق 70، فواد عالم 11 اور رضوان صفر آؤٹ ہوئے۔
میچ میں کچھ دیر پہلے تک قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا لیے ہیں اور اسے ٹیسٹ جیتنے کے لیے مزید 184 رنز درکار ہیں۔
اس سے قبل آج پاکستان کی دوسری وکٹ اظہر علی کے حصے میں آئی۔ وہ 17 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا نے پہلا میچ پہلے سیشن کے پہلے 15 منٹ میں جیت لیا، عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر کیپر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
پاکستان کی دوسری اننگز میں اوپنر امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
لاہور ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل شروع ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے پاکستان کی 10 وکٹیں درکار تھیں جب کہ پاکستان کو جیت کے لیے مزید 278 رنز درکار تھے۔
گزشتہ روز آسٹریلیا نے چوتھے روز 3 وکٹوں پر 227 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی، عثمان خواجہ 104 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس طرح پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف ملا تھا اور آخر تک قومی ٹیم بغیر کسی نقصان کے 73 رنز بنا چکی تھی، امام الحق 42 اور عبداللہ شفیق 27 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔