لاہور(ویب ڈیسک)قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
مہمان ٹیم نے منگل کو بابر الیون کے خلاف 88 رنز کی فتح کی بدولت سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔
کھیل کے لیے پاکستان نے اپنی لائن اپ میں ایک تبدیلی کی ہے کیونکہ آؤٹ آف فارم حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، آسٹریلیا جمعرات کو کھیل کے لیے اپنی فاتح ٹیم کو ہی میدان میں اتار رہا ہے۔