کراچی(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار خالد انعم نے اسٹار سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر تنقید کی ہے۔
انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے معروف اداکار خالد انعم نے شاہد آفریدی کو کرکٹ میں کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے لکھا: “شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ لیکن شاہد آفریدی ہیرو ہیں۔ ایک وقت تھا جب پاکستان کے 28 رنز پر 4 آؤٹ ہوتے تھے تو شاہد آفریدی بیٹنگ کے لیے آتا اور پاکستان کے 28 رنز پر 5 آؤٹ ہوجاتے تھے”۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی تعریف کی تھی۔
شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔
دوسری جانب شاہد آفریدی نے خود پر تنقید کے جواب میں یوٹیوب پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے کا حق ہے۔