لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر مشاورت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر مشاورت شروع ہوگئی ہے۔ مشاورت کے بعد جلد قومی کرکٹرز کو معاہدے پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے بھی اپنی رائے دے دی ہے۔ کپتان اور ہیڈ کوچ نئے معاہدوں میں 20 فیصد اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز اور کوچز کے کنٹریکٹ اور تعداد کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔ مشاورت کے بعد نئے سال سے قبل تمام معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
گزشتہ سال جولائی میں پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کی تنزلی کردی گئی تھی جب کہ عماد وسیم، محمد حفیظ، اسد شفیق اور دیگر کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔