انڈین سابق کرکٹرزکوپاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف ویڈیوبنانی مہنگی پڑگئی
نئی دہلی:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز جیت کی خوشی میں آپے سے باہر ہوگئے خوشی
کاایساجنون چڑھاکہ پاکستانی کھلاڑیوں کیخلاف ویڈیوبناکران مذاق اڑانامہنگاپڑگیا ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوتے ہی ہنگامہ برپاہوگیاجس پرانہیں ناصرف سوشل میڈیاسے ویڈیوڈیلیف کرناپڑی بلکہ اس پرانہیں معافی بھی مانگنی
پڑی اوراب مقدمے کابھی سامناکرناپڑرہاہے
اسےسابق بھارتی کرکٹریوراج سنگھ، سریش رائنا اور گورکیرت مان ریلیز ہونیوالی فلم ’بیڈ نیوز‘ کے مقبول گانے ’توبہ توبہ‘ پر لنگڑاتے ہوئے چلنے کی اداکاری کرتے ہوئے ویڈیوبنائی تھی اورسابق کرکٹرہربھجن سنگھ نے بنائی جانے والی فوٹو اورویڈسوشل میڈیاپروائرل کردی تھی
ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیاصارفین بھارتی کرکٹرزپرچڑھ دوڑے اوران کوشدیدتنقیدکانشانہ بھی بنایاتھااوراپنے غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے بنائی گئی ویڈیوکوپاکستانی کھلاڑیوں کی تضحیک سے زیادہ معذورافرادکامذاق اڑانے کے مترادف قراردیاتھا