ہفتہ, مارچ 25, 2023, 12:16 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

فٹبال ورلڈ کپ 2022: قطر فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا پہلا عرب ملک

in اہم خبریں, کھیل
0 0
0
Football
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023
پی ایس ایل میچز کے لیے سخت سیکیورٹی کا حکم

پی ایس ایل میچز کے لیے سخت سیکیورٹی کا حکم

02/08/2023

2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز میں چند ماہ ہی باقی بچے ہیں۔ یہ مقابلے 21 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان عرب ملک قطر میں منعقد ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سینیگال اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کا کوئی ملک اس عالمی مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے اور ایسا بھی پہلی بار ہو رہا ہے کہ ورلڈ کپ مقابلے موسمِ سرما میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ورلڈ کپ 2022 کے لیے کوالیفائرز تین سال قبل شروع ہوئے تھے۔ 2018 کا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم تو ان مقابلوں میں شامل ہے مگر موجودہ یورپی چیمپیئن اٹلی کوالیفائی نہیں کر سکا۔

فائنلز کے لیے 32 ٹیموں کو چار، چار کے آٹھ گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک ہی برِاعظم کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا تاہم ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ دو یورپی ممالک ہو سکتے ہیں۔

بارہ دن جاری رہنے والے مقابلوں کے گروپ مرحلے میں روزانہ چار میچ کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Football (1)

برازیل، انگلینڈ اور فرانس فی الوقت بک میکرز کے نزدیک ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔

نومبر میں شروع ہونے والا فٹ بال 2022 ورلڈ کپ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ میں ہونے والا پہلا ہی نہیں بلکہ سال کے اس موسم میں منعقد ہونے والا بھی پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔ تاہم اسے قطر میں منعقد کرنے کا فیصلہ کئی تنازعات کا باعث بنا ہے۔

ورلڈ کپ کے فائنل مرحلہ 21 نومبر سے 18 دسمبر کے درمیان منعقد ہو رہا ہے، ایک ایسا وقت جب قطر میں عام طور پر درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

اگر ٹورنامنٹ کا پلے آف مرحلہ یعنی فائنل میچز جون اور جولائی میں ہوتے، جیسا کہ وہ عام طور پر ہوتے ہیں، تو میچز 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ اور ممکنہ طور پر 50 سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں کھیلے جاتے۔

قطر نے ابتدائی طور پر موسم گرما کے دوران ایئر کنڈیشنڈ بند سٹیڈیم میں فائنل منعقد کرنے کی تجویز پیش کی تھی، لیکن یہ منصوبہ مسترد کر دیا گیا تھا۔

نومبر اور دسمبر یورپی فٹ بال کلبوں کے لیے مصروف مہینے ہیں اور بہت سے کھلاڑیوں کو رواں برس قطر میں ہونے والے فٹ بال کے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے ممالک کی طرف سے کھیلنے کے لیے واپس بلا لیا جائے گا۔

اس کے نتیجے میں انگلینڈ کی پریمیئر لیگ، اٹلی کی لیگ اور سپین کی لا لیگا جیسی یورپی لیگز بین الاقوامی ٹورنامنٹ سے ایک ہفتے قبل اپنے مقابلوں کو معطل کر دیں گی۔ اور یہ لیگز پھر یہ ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد ان میچز کو دوبارہ شروع کریں گی.
2010 میں قطر نے فیفا کے 22 ایگزیکٹو ممبران کی قرعہ اندازی جیت کر ورلڈ کپ کے حقوق حاصل کیے تھے۔ قطر نے امریکہ، جنوبی کوریا، جاپان اور آسٹریلیا سے زیادہ بولی لگائی۔ اور یوں قطر اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والا پہلا عرب ملک بن گیا۔

قطر پر الزام تھا کہ اس نے فیفا حکام کو اپنی پشت پناہی حاصل کرنے کے لیے 3.7 ملین ڈالر رشوت دی تھی لیکن دو سال کی تحقیقات کے بعد دوحہ کوان تمام الزامات سے بری قرار دیا گیا۔

فیفا کے اُس وقت کے چیئرمین سِپ بلیٹر نے اُس وقت قطر کی بولی کی حمایت کی تھی لیکن اس کے بعد کہا تھا کہ شاید فیفا نے ایک غلط فیصلہ کیا

Football (3)

 ہے۔

سِپ بلیٹر کے خلاف اس وقت سوئٹزرلینڈ میں دھوکہ دہی، غبن اور بدعنوانی کے دیگر الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں جن کی صحت سے وہ انکار کرتے ہیں۔

قطر کو ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے ان غیر ملکی مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جو ورلڈ کپ کے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے تھے۔

2022 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والے میچز کا سلسلہ تین سال قبل شروع ہوا تھا۔ مختلف براعظموں کی ٹیمیں گروپس میں کھیلی تھیں اور سرفہرست ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ جبکہ کچھ ٹیموں نے پلے آف کے ذریعے کوالیفائی کیا۔

2018 کے ورلڈ کپ کا فاتح فرانس اس ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب جبکہ یورپی چیمپیئن اٹلی اس دوڑ میں ناکام رہا تھا۔

قطر کی آبادی محض 29 لاکھ ہے مگر یہ عرب ملک تیل اور گیس کی برآمدات کی وجہ سے دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے ایک ہے۔ قطر نے اس ورلڈ کپ کے لیے خاص طور پر سات اسٹیڈیم بنائے ہیں اور ایک پورا نیا شہر بسایا ہے، جس میں ان فائنل میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہاں 100 سے زائد نئے ہوٹل، ایک نئی میٹرو اور نئی سڑکیں بھی بن رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اندازہ ہے کہ فائنل میچز میں 15 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔

Football (2)

قطر ایک قدامت پسند مسلم ملک ہے اور شائقین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس بارے میں محتاط رہیں کہ قطر میں ان کا رویہ کیسا ہو گا۔ یہاں شراب نوشی پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ شراب عام طور پر صرف لگژری ہوٹلوں سے خریدی جا سکتی ہے۔ بیئر کے ایک پنٹ کی قیمت 13 ڈالر تک بنتی ہے۔

تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوران شراب مخصوص ’فین زونز‘ میں فروخت کی جا سکتی ہے۔

مزید کھیل سے متعلق خبریں حاصل کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : کھیل

Tags: Latest International News In UrduMyk News TvSport News In Urdusports news urduurdu sports newsworld news in urdu
Previous Post

وزیرِ اعظم عمران خان کا امریکہ میں دبنگ انٹرویو

Next Post

غیر معمولی اقدام: چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو جاری کردی

مزیدخبریں

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز
اہم خبریں

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023
پی ایس ایل میچز کے لیے سخت سیکیورٹی کا حکم
کھیل

پی ایس ایل میچز کے لیے سخت سیکیورٹی کا حکم

02/08/2023
ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی
اہم خبریں

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023
الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی
اہم خبریں

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

02/08/2023
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے
اہم خبریں

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

02/08/2023
لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
اہم خبریں

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

02/08/2023
Next Post
Football (4)

غیر معمولی اقدام: چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی آڈیو جاری کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

الیکشن کمیشن کے پی، پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرے، صدر علوی

02/08/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے ڈی نوٹیفکیشن آرڈر معطل کر دیئے

02/08/2023

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

لکی مروت میں آپریشن میں ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

02/08/2023

جولائی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« جون   اگست »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!