واٹس ایپ مسلسل اپنی سروسز کو بہتر بنا رہا ہے، اور اب ایک نیا کال مینیو متعارف کرایا جا رہا ہے جو انفرادی اور گروپ چیٹس میں کالنگ کے تجربے کو مزید آسان اور مؤثر بنائے گا۔ اس اپڈیٹ کے تحت وائس اور ویڈیو کال کے بٹن چیٹ ونڈو سے ہٹا کر ایک ہی بٹن میں ضم کر دیے جائیں گے۔ جب صارف کال بٹن دبائے گا، تو ایک پوپ اپ ونڈو میں وائس یا ویڈیو کال کا آپشن نظر آئے گا، جہاں سے وہ اپنی پسند کا انتخاب کرسکے گا۔
یہ نیا فیچر صارفین کو کسی گروپ میں موجود تمام افراد کے بجائے صرف منتخب افراد کو کال کرنے کی سہولت دے گا، جو کہ موجودہ سسٹم میں ممکن نہیں تھا۔ اس مینیو میں ایک شارٹ کٹ بٹن بھی ہوگا، جس کے ذریعے صارفین آسانی سے کال لنک بنا کر شیئر کر سکیں گے تاکہ مزید لوگوں کو کال میں شامل کیا جا سکے۔ یہ نیا فیچر فی الحال بیٹا (Beta) ورژن میں کچھ صارفین کو دستیاب ہے۔ جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ دسمبر 2024 میں بھی واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ ایفیکٹس، ڈیسک ٹاپ ورژن میں کالنگ کے تجربے میں بہتری، اور ویڈیو کالنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اپڈیٹس دی تھیں۔