اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ 21 اپریل کو صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
⚙️ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور ری کنفیگریشن سرگرمی 21 اپریل 2022 کو صبح 02:00 بجے سے صبح 7:00 بجے تک کی جائے گی۔ اس کی وجہ سے کچھ انٹرنیٹ صارفین کو صرف مذکورہ وقت کے دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
— PTA (@PTAofficialpk) April 19, 2022
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں کچھ انٹرنیٹ صارفین کو صرف اس دوران رفتار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق بینڈوتھ کی ضرورت کو پورا کرنے اور صارفین کو جلد از جلد مکمل فعال اور بلاتعطل انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے متبادل اقدامات کیے جائیں گے اور انٹرنیٹ سروس کی جلد از جلد مکمل بحالی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔