سوشل میڈیا پر کونٹینٹ کی مارکیٹنگ صرف کونٹینٹ کو تخلیق کرنے اور شئیر کرنے سے کہیں زیادہ اہم کام ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے کونٹینٹ کو فروغ دینا بھی اتنا ہی اہم ہے خاص طور پر اگر آپ اسے ایک بڑا نام بنانا چاہتے ہیں۔ موجودہ دور کی زیادہ تر مارکیٹنگ کی حکمت عملی میں سوشل میڈیا کو بطور اہم مارکیٹنگ ٹولز کے بہت زیادہ زور دیا گیا ہے ۔ فطری طور پر، جب منفرد اور دل چسپ مواد بنانے کی بات آتی ہے تو اس کے لیے آپ کو تخلیقی ہونا پڑے گا ۔ لیکن اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسے عوام کی بڑی تعداد تک کیسے پہچایا جائے۔ سوشل میڈیا پر مواد کو کامیابی کے ساتھ فائدہ مند اور بڑھانے کے طریقوں میں سے کچھ یہ ہیں۔
آپ کے تمام سوشل میڈیا چینلز کے لیے ایک منفرد پوسٹ
دیکھنے والے ایک ہی پوسٹ کا بار بار سامنے آنا پسند نہیں کرتے۔ اگر وہ آپ کے سوشل میڈیا چینلز میں سے کسی ایک پر آپ کی پوسٹ میں دلچسپی لیتے ہیں اور اگر انہیں وہی پوسٹ دوبارہ کسی دوسرے سوشل چینل پر ملتی ہے تو امکان ہے کہ وہ اسے چھوڑ دیں گے ۔ اس کا حل یہ ہے کہ آپ تمام سوشل میڈیا چینلز کے لیے منفرد پوسٹس بنائیں۔ شروع میں یہ تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے خاص طور پر اگر آپ کے پاس وسائل یا وقت محدود ہے لیکن ہم پر بھروسہ کریں اس کوشش کا پھل آپ کو ضرور ملے گا ۔ ایسا کرنے سے آپ کو ویورز کو ایک تازگی کا احساس ملے گا اور وہ سوشل میڈیا چینلز پر آپ کی پوسٹس میں دلچسپی لیں گے جس سے کونٹینٹ کی ٹریفک میں اضافہ ہوگا۔
ٹریفک کو بڑھانے کے لیے اپنی پوسٹس کی ٹائمنگ کو بہتر بنائیں
آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگوں کے پاس نوکریاں اور دیگر کام کاج بھی ہیں۔ اور ہر کوئی اپنے فون کو ہاتھ میں لے کر ہر وقت سوشل میڈیا کے ذریعے براؤز نہیں کر رہا ہوتا ہے۔ زیادہ تر تحقیق کے مطابق، سوشل میڈیا کے لیے سب سے زیادہ اوقات دفتری اوقات شروع ہونے سے پہلے، کہیں دوپہر اور شام کے درمیان اور آدھی رات یا دیر کے اوقات میں ہیں۔ یہ وہ اوقات ہوتے ہیں جب سوشل میڈیا پر صارفین زیادہ فعال ہوتے ہیں۔ ان مصروف اوقات میں جہاں زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کا مواد دیکھیں گے اور آپ چینل کے ساتھ فعال طور پرکونیکٹ بھی ہوں گے، آپ کے لیے یہ اس بات کو سمجھنا دانشمندی ہوگی کہ آپ اپنا کونٹنٹ کب پوسٹ کریں۔
ٹیگ لائنز اور ہیڈ لائنز بنانے کے فن پر خصوصی توجہ دیں
اپنی ٹیگ لائنز کو ہمیشہ مختصر اور سوئیٹ رکھیں لیکن ساتھ ہی یہ اثر انگیز ہونے چاہئیں ۔ کیپشنز بناتے وقت فہرستیں بنانے سے دور رہیں کیونکہ لوگوں کو انہیں پڑھنا مشکل لگتا ہے۔ آپ کے مواد کو قارئین کے لیے ایک ایسی زندگی کا تصور کرنا چاہیے جس سے وہ بہتر محسوس کریں ۔ یہ جتنا بولڈ ہوگا، ٹریفک اتنی ہی بہتر ہوگی۔ اپنے مواد کے ساتھ اپنے ویورز میں تجسس پیدا کرنے کی کوشش کریں اور یہ فوری طور پر آپ کے سوشل میڈیا پر ٹریفک کو بہتر بنائے گا۔
تجربہ کرنے سے نہ گھبرائیں
آپ کے فالورز کن کیپشنز یا ہیڈ لائنز کا بہترین جواب دیتے ہیں یہ جاننے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر بار مختلف کیپشن کا استعمال کرتے ہوئے ہفتے میں 2 سے 3 بار اپنے کونٹنٹ کو ری پوسٹ کرنے کی کوشش کریں۔ عام طور پر، قابل عمل، مددگار ہیڈ لائنز جن میں کسی مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرنے کا بتایا گیا ہو آپ کو ویورز کے ساتھ جوڑنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔
مہینے کے آخر میں، دیکھیں کہ کس ہیڈ لائن کو بہترین توجہ ملی، اور آگے بڑھتے ہوئے اس پوسٹ کو بہتر بنائیں۔
آؤٹ ریچ بڑھانے کی کوشش کریں
یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سوشل میڈیا ایک اب کمیونٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے ، اپنے کونٹنٹ کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ سوشل میڈیا پر اثرانداز ہونے والے افراد یا گروپس کے ساتھ حقیقی، دیرپا روابط قائم کریں۔اس کا مطلب یہ ہے ذاتی طور پر اہسے لوگوں تک پہنچا جائے اور باہمی طور پر فائدہ مند ہونے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔ بلاگرز، انفلوئنسرز اور صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے سے نہ صرف آپ کو ایک بہت بڑی فالونگ تک رسائی حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
آخر میں، اپنے بجٹ پر ایک نظر ڈالیں اور سوشل میڈیا اشتہارات کے لیے کچھ فنڈز مختص کریں۔
مزید ٹیکنالوجی آرٹکل پڑھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں : سائنس اور ٹیکنالوجی