مختلف شہروںمیں انٹرنیٹ سروس متاثرہونے سے شہریوں کومشکلات
اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس ملک بھر میں متاثر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق، کمپنی کے مختلف شہروں میں نیٹ ورک میں
خلل آیا ہے جس کی وجہ سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر کی خدمات بھی معطل ہو چکی ہیں۔ انٹرنیٹ کی سست روی کے سبب عوام میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل کی ٹیمیں مسئلے کے
فوری حل کیلئے کام کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب کے دوران فائر وال کی آزمائش کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی آئی ہے، اور اس کی تصدیق اعلیٰ حکام نے بھی کی ہے۔ قبل ازیں 26 جولائی کو، نئے سکیورٹی نیٹ ورک کی آزمائش کے دوران سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور انٹرنیٹ کی رفتار میں سست روی دیکھنے کو ملی۔