شوہر کی جانب سے ’گدھی‘ کہنے پر دلہن نے نکاح کے فوری بعد طلاق لے لی
ایک مصری دلہن نے اپنے شوہر کی جانب سے نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر نکاح کے فوراً بعد طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔ 30 سالہ رانیہ، جو کہ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہولڈر ہیں، نے اپنے شوہر، 33 سالہ ڈاکٹر علی، کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ رانیہ کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں، جب وہ گر گئیں اور اٹھنے کی کوشش کر رہی تھیں تو شوہر نے مجمع کے سامنے انہیں ’گدھی‘ کہا۔
رانیہ کے مطابق، انہوں نے علی سے شادی اس لیے کی تھی کہ ان کی تعلیمی قابلیت ایک جیسی تھی، لیکن سماجی حیثیت میں ان کے خاندان سے فرق تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ علی کے رویے سے آگاہ تھیں کہ وہ اچھے انسان نہیں ہیں، لیکن امید تھی کہ وہ شادی کے بعد بہتر ہو جائیں گے۔ تاہم شادی کی تقریب میں پیش آنے والے واقعے نے ان کی ساری امیدوں کو ختم کر دیا۔
جب شوہر نے انہیں تقریب میں سب کے سامنے توہین آمیز انداز میں مخاطب کیا تو رانیہ کے بھائی نے جواب دیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس کے بعد رانیہ تقریب چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئیں۔ کچھ دنوں بعد، شوہر رانیہ کو واپس لینے آیا، لیکن ان کے والد اور بھائی نے انکار کر دیا اور طلاق کا مطالبہ کیا۔
یہ واقعہ مصر میں حالیہ طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔ 2023 میں طلاق اور خلع کے کیسز میں 81.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ عدالتوں میں 10,683 کیسز دائر کیے گئے تھے، جن میں سے 8,684 کے فیصلے سنائے گئے