بہت سی کمپنیاں اب انسانی استعمال کے لیے ٹڈیاں اور کھانے کے کیڑے کاشت کر رہی ہیں۔
ایک طویل عرصے سے یہ تجویز دی جاتی رہی ہے کہ ماحول کی بہتری کے لیے ہمیں کیڑے مکوڑے کھانا شروع کر دینا چاہیے۔ لیکن ہم میں سے بہت سے لوگوں کو یہ خیال پسند نہیں ہے۔
ایک اسرائیلی کمپنی کو امید ہے کہ ان حشرات پرکئی مصالحے ملا کر اسے مزیدار بنایا جا سکتا ہے۔
فوڈ ٹیک کمپنی کے سربراہ ڈور تمیر نے بھوری مٹھائیوں کا ایک پیکٹ کھولا اور کہا کہ ایک نظر ڈالیں۔
سویا بین کی چٹنی یا جلیٹن کے ساتھ گمی (ایک قسم کی جیلی) پیک کرنے کی بجائے ، یہ پروٹین سے بھرا ہوا ہے۔ یہ پروٹین خوردنی کیڑوں یعنی ٹڈیوں سے بنایا گیا ہے۔
ڈرر تمیر کہتے ہیں ، "ٹڈیوں کا ذائقہ اخروٹ ، مشروم ، کافی اور چاکلیٹ کی طرح ہوتا ہے۔
عرب کے صحرائی لوگ طویل عرصے سے کیڑے مکوڑے کھا رہے ہیں ڈورتمیر کا کہنا ہے کہ بچپن میں دادی سے کہانیاں سننے کے بعد وہ ٹڈیوں کی طرف متوجہ ہوا کرتا تھا۔ اس کی دادی ایک بڑے کچن میں کھانا پکاتی تھیں۔
وہ کہتا ہے ، "مجھے 1950 کی دہائی کے بارے میں یاد ہے جب اسرائیل کو کھانے پینے کے مسائل کے ساتھ ساتھ افریقہ سے اڑنے والی ٹڈیوں سے فصلوں کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔”
"زیادہ ترلوگ ٹڈیوں کو ڈرانے کے لیے کھیتوں کی طرف بھاگتے تھے ، لیکن یمن اور مراکش کے یہودی لوگوں نے کھانے کے لیے ٹڈیاں جمع کیں۔
افریقہ ، ایشیا ، وسطی امریکہ اور مشرق وسطیٰ کے لوگ طویل عرصے سے کیڑے مکوڑے کھاتے رہے ہیں۔ تاہم ، یورپ اور شمالی امریکہ کے بہت سے لوگوں کے لیے یہ وقت کا ضیاع ہے۔
ڈور تمیر اس کو بدلنے کی توقع رکھتا ہے۔ اب ان کی کمپنی کی بہت سی مصنوعات متعارف ہونے والی ہیں۔ مٹھائیوں کے علاوہ انرجی بارز بھی پیش کیے جائیں گے۔
اگر آپ اب بھی نہیں سوچتے کہ کیڑے کبھی مغربی ممالک میں کھا ئے جائیں گے ، لیکن بہت سے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ماحولیاتی خدشات اور بڑھتی ہوئی آبادی اور خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یہ ایک آپشن ہوسکتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 2050 تک دنیا کی آبادی موجودہ 7.7 بلین سے بڑھ کر 9.8 بلین ہو جائے گی۔
بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ روایتی کاشتکاری سے حاصل ہونے والی پیداوار مزید دو ارب لوگوں کو کھانا کھلانے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔ نیز ، ماحول کی بہتری کے لیے ، پروٹین سے بھرپور کیڑے مکوڑے کھانا، گائے ، بھیڑ اور دیگر جانوروں کی پرورش سے کہیں بہتر ہوگا۔
برطانیہ کے فوڈ سٹینڈرڈ ایجنسی کے چیف سائنسی مشیر پروفیسر رابن مے کا کہنا ہے کہ "پروٹین ہماری خوراک میں بہت اہم ہے ، لیکن پروٹین کے سب سے زیادہ ذرائع کے ساتھ ہماری غذا اکثر ماحولیاتی یا اخلاقی خدشات سے منسلک ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر گوشت یا دودھ کی مصنوعات۔”
اس کے ساتھ ساتھ فارم میں تیار کیے جانے والے کیڑوں کے بارے میں رابن کا کہنا ہے کہ اس کے بارے میں کچھ سوالات کے جوابات ابھی تک نہیں ملے۔
وہ کہتے ہیں ، "ہم فارم میں کیڑے تیار کرنے کے طریقے اور تھوڑے وقت میں ان کے استعمال کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ، اس کے علاوہ ، ہم کیڑوں سے تیار ہونے والے کھانے کے بارے میں اتنا نہیں جانتے, جتنا ہم بیف وغیرہ کے بارے میں جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مرحلے پر ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا کچھ کیڑے پروٹین الرجی کا سبب بن سکتے ہیں یا انسانی مائکرو بایوم یعنی ہمارے جسم میں رہنے والے بیکٹیریا اور جرثوموں پر خاص اثر ڈال سکتے ہیں۔
اسرائیل میں ٹڈیوں کی کاشت
تاہم ، ڈورتمیر کو یقین ہے کہ ماحولیاتی اور صحت کے فوائد کیڑوں کو خوراک کا حصہ بنانے کے لیے کافی ہیں۔
تمیر کی کمپنی شمالی اسرائیل میں شمسی توانائی سے چلنے والے انڈور سینٹر میں ٹڈیوں کی کاشت کرتی ہے۔ وہاں پر پرورش کی جانے والی اہم اقسام نقل مکانی کرنے والی ٹڈیوں کی ہیں۔ لیکن اس مرکز میں ریگستانی ٹڈیاں اور نسین نامی مختلف قسم کی کریکٹس بھی تیار کی جاتی ہیں۔
وہ کہتے ہیں ، "ہم اپنے مرکز میں ایک سال میں 400 ملین ٹڈیاں تیار کر سکتے ہیں۔ اس کیڑے کو مکمل طور پر بڑھنے میں صرف 29 دن لگتے ہیں۔”
ان کا دعویٰ ہے کہ ٹڈیوں کی کاشت سے گائے کے گوشت کے مقابلے میں گرین ہاؤس گیس کے اخراج میں 99 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔ پانی کی کھپت بھی 1000 گنا کم ہو جاتی ہے اور قابل کاشت زمین کا استعمال 1500 گنا کم ہو جاتا ہے۔
تمیر یہ بھی بتاتے ہے کہ ان کے پاس حلال ٹڈیاں بھی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں یہودی اور مسلمان دونوں کھا سکتے ہیں۔
کاروبار، معیشت اور کام کی زندگی سب کچھ اس نئی قسم کی معیشت میں تیزی سے بدل رہا ہے۔
آپ کھانے کے لیے کیڑے خرید سکتے ہیں یا نہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس ملک میں رہتے ہیں۔
برطانیہ میں ، آپ انہیں آن لائن کمپنیوں سے خرید سکتے ہیں جیسے EatGrub اور Horizon Insects۔ تاہم ، اس شعبے کا مطالبہ ہے کہ برطانیہ کی حکومت مہنگے ریگولیشن کو ختم کرے۔
کیڑوں کے فوائد کے بارے میں دعوے
کیڑے تیار کرنے والی ایک کمپنی کے سی ای او ، انتونیوہوبرٹ کا کہنا ہے کہ یہ پروٹین "مکمل طور پر قدرتی” ہے اور بہت سے جانوروں کے گوشت ، اور برائلر چکن کی مصنوعات کا بہترین متبادل ہے۔
مانچسٹریونیورسٹی کے ایک حالیہ مطالعے کا حوالہ دیتے ہوئے ، جس میں تجویز کیا گیا کہ کیڑے کا پروٹین دودھ کے پروٹین کی طرح فائدہ مند ہے ، وہ کہتے ہیں ، "دونوں میں ہضم کرنے ، جذب کرنے اور پٹھوں کو مضبوط کرنے کی یکساں صلاحیت ہے۔”
اس کے باوجود، برٹش نیوٹریشن فاؤنڈیشن کے کمیونیکیشن منیجر برجٹ بینیلم کا کہنا ہے کہ اس پر ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ممکنہ الرجی کے بارے میں ، پروفیسر مے کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو اسی طرح کیڑے کھانے سے الرجی ہوسکتی ہے جیسے کسی کو شیل فش کھانے سے ہوتی ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ کچھ کیڑوں کی خوراک کے حوالے سے بہت سے حل طلب سوالات ابھی باقی ہیں۔ یہ انسانوں کو زہریلے مادوں یا کیڑے مار ادویات کے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ "اگر کیڑے مکوڑے کھانا ایک عام عادت بنتی ہے تو ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے ،”
دوسری طرف ،ڈرر تمیر تسلیم کرتا ہے کہ انڈسٹری کا سب سے بڑا چیلنج کیڑوں سے نفرت محسوس کرنے کی عادت ہے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ، "مجھے یقین ہے کہ اسے جلد ہی وسیع قبولیت مل جائے گی۔”