نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کے کشمیر کی حمایت میں پوسٹ پر جنوبی کوریا کے سفیر کو طلب کر لیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے جنوبی کوریا کے سفیر کے سامنے شدید احتجاج درج کرایا ہے۔
Received a call from ROK FM Chung Eui-yong today. Discussed bilateral and multilateral issues as also the Hyundai matter.
— Dr. S. Jaishankar (@DrSJaishankar) February 8, 2022
خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی اورکیا نے پاکستانی سوشل میڈیا پر کشمیر کی حمایت میں پوسٹ کی تھی۔
ہنڈائی نے تب سے جنوبی کوریائی کمپنیوں کے پوسٹ پر ہندوستان میں ہونے والے احتجاج کے لیے معذرت کر لی ہے۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو ہنڈائی پاکستان آفیشل کے نام سے ایک ہینڈل نے ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں کشمیر میں لوگوں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کو کہا گیا تھا اور لوگوں سے حمایت میں کھڑے ہونے کو کہا گیا تھا کیونکہ یہ لوگ ‘آزادی کی جدوجہد’ جاری ہے۔ اسی پوسٹ کو فیس بک پر بھی شیئر کیا گیا۔