بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں مسلم لڑکیاں اتر پردیش میں خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت میں مسلم لڑکیاں خود کو محفوظ محسوس کر رہی ہیں، ریاست میں اب بڑی تعداد میں مسلم لڑکیاں اسکول اور کالج جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی نے دنیا کی توجہ مبذول کرائی ہے۔
حجاب کے تنازع پر عالمی ہنگامہ آرائی کے تناظر میں بھارت نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کے اندرونی معاملات پر اشتعال انگیز تبصرے خوش آئند نہیں ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اروندم باغچی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ریاست کرناٹک کے کچھ تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ کا معاملہ کرناٹک ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔
ارندم باغچی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پانڈو انتہا پسندوں کے سامنے حجاب کرنے والی طالبہ کی بہادری کو دنیا بھر سے پذیرائی ملی تھی اور اس معاملے پر کچھ ممالک نے بھارت سے سوال کیا تھا کہ حجاب پر پابندی کس قسم کی شخصی آزادی ہے ؟