ماسکو(ویب ڈیسک)روسی صدر پیوٹن یوکرین کے تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پیوٹن کے مطابق روس پیچیدہ مسائل کے سفارتی حل کے لیے براہ راست، ایماندارانہ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ روس کے مفادات اور اس کے شہریوں کے تحفظ پر بات نہیں ہو سکتی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے ساتھ کشیدگی کے باعث متعدد روسی اداروں اور افراد پر مالی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ پابندیاں روس کے یوکرین پر حملے کی شروعات ہیں، روس کا جنگ کا کوئی ارادہ نہیں تاہم امریکا اور اس کے اتحادی نیٹو کی سرحدوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔
جو بائیڈن نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرین کے ایک بڑے حصے کی علیحدگی کا اعلان روسی حملے کا آغاز ہے اور وہ یوکرین کو دفاعی ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا۔