ہفتہ, جنوری 28, 2023, 4:09 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home ورلڈ

سعودی عرب کی شاہراہیں پاکستانی قائدین کے نام سے منسوب

in ورلڈ
0 0
0
Saudi Arabia
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ہندوستان کی چینی فوجیوں کے ساتھ مزید جھڑپوں کی توقع ہے: دستاویز میں انکشاف

ہندوستان کی چینی فوجیوں کے ساتھ مزید جھڑپوں کی توقع ہے: دستاویز میں انکشاف

01/27/2023
جنین میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 9 شہید: فلسطینی وزارت

01/26/2023

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوا ہے۔ یہ تعلقات اس وقت مزید مستحکم ہوئے جب ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے موقع پر کہا کہ میں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر ہوں۔ ولی عہد کے ان الفاظ نے مملکت میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کے دلوں کو جیت لیا تھا۔

دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی ایک اور مثال ہمیں سعودی دارالحکومت ریاض کے علاوہ جدہ میں بھی دیکھنے کو ملتی ہے جہاں اہم شاہراہوں کے نام بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔

ریاض کے علاقے "غرناطہ” میں ایک طویل شاہراہ ہے جسے "شارع محمد علی جناح” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس طویل شاہراہ کو بابائے قوم سے منسوب کرنے سے پاکستان کی اہمیت اور مملکت کے قائدین وعوام کے دلوں میں پاکستان کی چاہت واضح طورپر منعکس ہے۔

ریاض میں شاہراہ حائل کے عقب میں ایک اور شاہراہ ہے جسے مفکر پاکستان کے نام سے موسوم کرتے ہوئے اسے "شارع محمد اقبال” کہا جاتا ہے۔

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے نام سے مصر کے شہر الاسکندریہ میں بھی شاہراہ ہے جسے "شارع محمد اقبال” کہا جاتا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نام سے بھی ایک شارع ہے جس کے بورڈ دیکھ کر ہر پاکستانی کو اسلام آباد کی یاد آجاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم پاکستان کے شہر اسلام آباد میں داخل ہو گئے ہوں۔

سعودی حکام کا رویہ ہمیشہ سے ہی پاکستان کے ساتھ بڑے بھائی جیسا رہا ہے، ہر موقع پر پاکستان کی پشت پناہی کرنا اور مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینا یہاں کا طرہ امتیاز ہے۔

اہل جدہ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کا ہر باشعور فرد7 دسمبر 2009 کے دن کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا جب جدہ میں طوفانی بارش کی وجہ سے آدھا شہر زیر آب آگیا تھا۔

ایسے میں وادی سوات کے ایک جوان نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے 14 افراد کو تیز رو برساتی ریلے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فرمان علی خان تیز رو برساتی پانی کی پروا نہ کرتے ہوئے پندرہویں شخص کو بچانے کی کوشش کررہا تھا کہ کہ وہ خود بھی اس ریلے میں بہہ گیا۔

سعودی حکومت کی جانب سے فرمان علی خان کو قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا اور اسے مملکت کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ شاہ عبدالعزیز میڈل درجہ اول دیا گیا۔

ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر شہید فرمان علی خان کی خدمات کے اعتراف میں خیبر پختونخوا میں وادی سوات میں صحت مرکز کے قیام کا اعلان کیا جو فرمان کے نام سے بنایا جانا تھا۔

جدہ کے علاقے "قویزہ” کی اہم شاہراہ جہاں وادی سوات کا یہ جوان تیز وتند سیلابی ریلے سے لوگوں کو بچاتے ہوئے خود بھی اس کی نذر ہوگیا تھا کو ’شارع فرمان علی‘ کا نام دیا گیا۔

اہل جدہ کے لیے فرمان علی خان ایک ہیرو کا درجہ رکھتا ہے۔ وادی سوات کے اس نوجوان کا جب بھی نام آتا ہے تو جدہ کے لوگ اس کی عظمت اور بہادری کی مثال دیتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں بطل باکستانی فرمان علی خان۔

Tags: international latest news in urduMyknewstvPakistanSaudi ArabiaSaudi Arabia named after Pakistaniبین الاقوامی خبریںتازہ خبریں
Previous Post

پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز

Next Post

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

مزیدخبریں

ہندوستان کی چینی فوجیوں کے ساتھ مزید جھڑپوں کی توقع ہے: دستاویز میں انکشاف
ورلڈ

ہندوستان کی چینی فوجیوں کے ساتھ مزید جھڑپوں کی توقع ہے: دستاویز میں انکشاف

01/27/2023
جنین میں اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید
ورلڈ

اسرائیلی فوج کے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر حملے میں 9 شہید: فلسطینی وزارت

01/26/2023
جاپان میں شدید برفباری اور ریکارڈ سردی سے ایک شخص ہلاک
ورلڈ

جاپان میں شدید برفباری اور ریکارڈ سردی سے ایک شخص ہلاک

01/25/2023
بھارتی یونیورسٹیوں میں مودی پر بنی دستاویزی فلم کی نمائش پر پابندی
ورلڈ

بھارتی یونیورسٹیوں میں مودی پر بنی دستاویزی فلم کی نمائش پر پابندی

01/24/2023
تبت میں برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی
ورلڈ

تبت میں برفانی تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہو گئی

01/21/2023
فرانس میں لاکھوں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ
ورلڈ

فرانس میں لاکھوں افراد کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

01/20/2023
Next Post
RK-Alia

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست منظور کرلی

عدالت نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست منظور کرلی

01/28/2023

زرداری پر الزامات پر پیپلز پارٹی عمران خان کو قانونی نوٹس جاری کرے گی

زرداری پر الزامات پر پیپلز پارٹی عمران خان کو قانونی نوٹس جاری کرے گی

01/28/2023

غیر ملکی قرضوں کی آمد میں کمی

غیر ملکی قرضوں کی آمد میں کمی

01/28/2023

سجل علی آٹھ حصوں کی سیریز میں امراؤ جان کا کردار ادا کریں گی

سجل علی آٹھ حصوں کی سیریز میں امراؤ جان کا کردار ادا کریں گی

01/27/2023

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

آصف زرداری میرے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں میں شامل ہے، عمران خان

01/27/2023

عدنان صدیقی نے مشن مجنو کو ‘حقیقت میں غلط’ قرار دے دیا

عدنان صدیقی نے مشن مجنو کو ‘حقیقت میں غلط’ قرار دے دیا

01/27/2023

اپریل 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  
« مارچ   مئی »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!