بدھ, مئی 31, 2023, 9:18 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home ورلڈ

ماہ رمضان میں اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

in ورلڈ
0 0
0
Al- Aqsa
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

LatestPosts

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 8300 سے تجاوز کر گئی

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 8300 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

بیت المقدس(ویب ڈیسک) ماہ مقدس ميں بھی اسرائيل کی رياستی دہشت گردی جاری، جہاں مسجد اقصٰی ميں نمازيوں پر حملہ کرکے درجنوں نمازیوں کو زخمی کرديا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نماز فجر کے بعد مقبوضہ بيت المقدس کی مسجد اقصٰی پر صہيونی فوج نے حملہ کيا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے نمازيوں پر آنسو گيس کے شيل اور اسٹن گرينيڈ پھينکے۔ حملے کے دوران نمازيوں کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی اور بڑی تعداد میں نمازی فورسز سے لڑتے رہے اور جواباً پتھراؤ کيا۔ اسرائیلی حملے کے دوران درجنوں روزے دار زخمی ہوگئے۔

الجزيرہ کے مطابق سرسٹھ نمازیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعے کی صبح نماز کیلئے ہزاروں افراد جمع تھے۔

In a major escalation, Israeli Security Forces stormed Al-Qibli Chapel in Al Aqsa Mosque, Jerusalem. pic.twitter.com/cNdQSq19zB

— Ali Özkök (@Ozkok_A) April 15, 2022

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس تشدد کو کس چیز نے ہوا دی۔ مسجد کے انتظامات کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس سورج طلوع ہونے سے قبل زبردستی مسجد میں داخل ہوئی۔ اس وقت ہزاروں افراد عبادت کے لیے مسجد میں موجود تھے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز میں فلسطینیوں کو پتھر پھینکتے ہوئے جب کہ اسرائیلی پولیس کو آنسو گیس کے شیل اور سٹن گرنیڈ کا استعمال کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بعض ویڈیو میں عبادت گزار آنسو گیس کے دھوئیں سے بچنے کے لیے مسجد کے اندر پناہ کی تلاش میں بھاگتے نظر آتے ہیں۔ فلسطین کی ریڈ کریسنٹ ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ انہوں نے 67 زخمی افراد کو اسپتالوں میں پہنچایا ہے۔ مسجد کی انتظامیہ نے بتایا کہ مسجد کے ایک محافظ کی آنکھ میں ربڑ کی گولی ماری گئی ہے۔

Israeli soldiers brutally beating worshippers at Al Aqsa mosque.#Aqsa_under_attack pic.twitter.com/6KEmJCz4kX

— EYE ON PALESTINE (@Palestinell) April 15, 2022

اسرائیلی حکام کی جانب سے اس بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام سمجھی جاتی ہے۔ ایک پہاڑی کی چوٹی پر تعمیر کی گئی یہ مسجد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دہائیوں سے تنازعے کا باعث بنی ہوئی ہے۔

رمضان کے مہینے کی وجہ سے آج مسجد الاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے دسیوں ہزار مسلمانوں کے جمع ہونے کی توقع کی جا رہی تھی۔ گزشتہ برس رمضان میں پھوٹ پڑنے والے مظاہروں اور جھڑپوں کے بعد اسرائیل اور غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والی اسلامی عسکریت پسند تنظیم حماس کے درمیان 11 دن تک لڑائی جاری رہی تھی۔

اسرائیل نے رمضان سے قبل تناؤ کی کیفیت ختم کرنے کے اقدامات کے طور پر پابندیاں ختم کی تھیں لیکن حملوں اور فوج کے چھاپوں کی وجہ سے فسادات کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں حماس اور غزہ کے دیگر عسکریت پسند گروپوں نے فلسطینیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ جمعے کو مسجد اقصیٰ میں پہنچیں۔

Another #Ramadan sees #Israel attacking worshippers in #AlAqsa#AlAqsaUnderAttack
pic.twitter.com/DZhMx9SAWG

— Touseef 🍁🇵🇸 🍁 (@Akhmakh_kaeshur) April 15, 2022

واضح رہے کہ فلسطینیوں کو طویل عرصے سے یہ اندیشہ لاحق ہے کہ اسرائیل ان کے مقدس مقام (الاقصیٰ) پر قبضے یا اسے تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ تاہم اسرائیلی حکام کا موقف ہے کہ وہ صورت حال کو ’جوں کے توں‘ رکھنے پر کاربند ہے لیکن حالیہ برسوں میں قوم پرست اور مذہبی یہودیوں کی بڑی تعداد نے پولیس کی معیت میں مسجد الاقصیٰ کے دورے کیے ہیں۔

Tags: al-Aqsa mosqueinternational latest news in urduMyknewstvshellingworld news in urduبین الاقوامی خبریں
Previous Post

بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ

Next Post

آئندہ سال میں 5 مینز، 5 ویمنز غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

مزیدخبریں

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی
اہم خبریں

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 8300 سے تجاوز کر گئی
ورلڈ

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 8300 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023
ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی
اہم خبریں

ترکی اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار ہو گئی

02/07/2023
ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی
اہم خبریں

ترکی، شام میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1400 ہو گئی

02/06/2023
شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی
اہم خبریں

شام کے شہر تکی میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

02/06/2023
چینی جاسوس غبارے کی امریکی فضا میں موجودگی، امریکی حکام کی دوڑیں لگ گئیں
ورلڈ

چینی جاسوس غبارے کی امریکی فضا میں موجودگی، امریکی حکام کی دوڑیں لگ گئیں

02/03/2023
Next Post
schedule

آئندہ سال میں 5 مینز، 5 ویمنز غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی

پنجاب میں پاک فوج تعینات کرنےکی منظوری دے دی گئی

05/10/2023

Pti-Karkon-imran-khan

تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف ملک بھر میں مقدمات درج،خواتین سمیت سیکڑوں کارکن نامزد

05/10/2023

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کردی گئی

05/10/2023

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

ملتان میں عامر ڈوگر کی گرفتاری سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کا آغاز

02/08/2023

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

ترکی، شام میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 11,200 سے تجاوز کر گئی

02/08/2023

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

کیارا اڈوانی کی سدھارتھ ملہوترا سے شادی ، دونوں کی تصاویر وائرل

02/08/2023

اپریل 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930  
« مارچ   مئی »
Pakistani & International Latest Entertainment News | Myk

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کریں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • کالم
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • ٹاک شو
  • کار کا جا ئزہ لیں
  • وہ والا شو
  • بلاگز

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
error: Content is protected !!