پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران خوف و حراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز چین کے علاقے کاشغر سے 28 کلومیٹر دور تھا۔ زلزلہ 2 بج کر 19 منٹ پر آیا۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ تاجکستان اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے البتہ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نیپال میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ نیپال میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
افغانستان میں بھی چند ہفتے قبل شدید زلزلہ آیا تھا جس میں کئی لاکھ افراد بے گھر ہو گئے۔ ماہرین نے زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کے حوالے سے بھی متنبہ کیا ہے۔