نگران پنجاب حکومت نے لاہور چڑیا گھر بند کر دیا۔ لاہور چڑیا گھر کو 7 نومبر سے 31 جنوری 2024 تک بند کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چڑیا گھر کے تمام جانوروں کو دوسرے چڑیا گھروں میں منتقل کیا جائے گا اور چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چڑیا گھر میں تعمیراتی کام جلد شروع ہو جائے گا اور اس دوران جانوروں کو محفوظ ماحول مہیا کرنے کے لیے ان کی منتقلی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
7 نومبر سے چڑیا گھر سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ نگران حکومت نے 31 جنوری کے بعد چڑیا گھر نئے جانوروں اور بہتر سہولیات کے ساتھ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعمیر کے بعد چڑیا گھر عوام کے لیے ایک نئی تفریح گاہ بن جائے گا۔