ہفتہ, مئی 10, 2025, 9:26 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home کالم

پنجاب حکومت کا عوامی منصوبہ، غریبوں کے لیے گھر بنانے کے لیے قرض

پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے ایک نیا منصوبہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ کے نام سے تیار کیا ہے

in کالم
0 0
پنجاب حکومت کا عوامی منصوبہ، غریبوں کے لیے گھر بنانے کے لیے قرض

پنجاب حکومت کا عوامی منصوبہ، غریبوں کے لیے گھر بنانے کے لیے قرض

Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پنجاب حکومت کا عوامی منصوبہ، غریبوں کے لیے گھر بنانے کے لیے قرض

محسن شہزاد مغل
محسن شہزاد مغل

پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے ایک نیا منصوبہ ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ کے نام سے تیار کیا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت عوام کو ایک مرلے سے 5 مرلے تک کے پلاٹ ، مالکان کو گھر بنانے کے لیے بلاسود قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا یہ اقدام قابل تعریف ہے اور سراہے جانے کے قابل ہے ۔ایک بات کہنا ضروری ہے کہ عوام کی فلاح کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں میںعام عوام کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آتا ، حکومت صرف اپنے لوگوں کو نوازتی ہے۔
ان منصوبوں کے اعلان سے عوام کو وقتی تسلی اور خوشی تو ہوتی ہے مگر سفارشی کلچر اور لے دی کی پالیسی ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیتی ہے اور وہ امید چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ پاکستان میں عوام کی فلاح کیلئے شروع کئے گئے منصوبوں کے ثمرات حاصل کرنے کے لئے بھی عوام کو بڑی تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ جو بھی پراجیکٹ شروع ہو اس کی خود نگرانی کریں اور دیکھیں کہ جو پراجیکٹ غریب عوام کے لیے شروع کیا گیا ہے کیا وہ ان تک پہنچتا ہے یا نہیں۔ محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اگر واقعی غریبوں کو سہولیات دینی ہیں تو پراجیکٹ پر فوکس کریں اور دیکھیں کہ عوام کے لیے شروع کیے گئے پراجیکٹ عوام تک پہنچ رہے ہیں یا نہیں۔
یہ منصوبے بہترین ہیں اگر صحیح طریقے سے عمل میں لائے جائیں۔ بہت سے ایسے منصوبے پہلے بھی شروع کیے گئے تھے، لیکن عوام کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں ملا۔ "اپنی چھت اپنا گھر” اور "سولر سکیم” جیسے بہت سے منصوبے ہیں جن کی مثالیں دی جا سکتی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت آن لائن پورٹل تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ذریعے خواہش مند افراد گھر بیٹھے اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔ شہری "اپنی چھت اپنا گھر” منصوبے کے فارم ڈی سی اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے لے سکتے ہیں۔
اس منصوبے میں ایک مرلے سے 5 مرلے تک کے پلاٹ مالکان کو گھر بنانے کے لیے بلاسود قرض دیا جائے گا اور نہایت آسان اقساط میں واپسی کی سہولت دی جائے گی۔ سرکاری زمین پر گراؤنڈ اور 3 منزلہ اپارٹمنٹ کے لیے پی سی ون کی منظوری دی گئی ہے اور فریبیلٹی سٹڈی جلد مکمل کر لی جائے گی۔ پروگرام کے تحت نجی سکیموں میں تین اور پانچ مرلے کے گھر "پھاٹا” کے الاٹیز کو فراہم کیے جائیں گے جنہیں 5 سال میں اقساط ادا کرنی ہوں گی۔
پنجاب حکومت اس مقصد کے لیے سبسڈی بھی فراہم کرے گی تاکہ گھر کی لاگت کم ہو سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تصدیق کی کہ قرض حاصل کرنے والے پلاٹ مالکان سے سروس چارجز نہیں لیے جائیں گے بلکہ مائیکروفنانس اداروں کے ذریعے قرض کی ادائیگی پر سروس چارجز حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ پائلٹ پروگرام کے طور پر ماڈل گھر تیار کر لیے گئے ہیں اور ان کے نقشے میں لیونگ روم شامل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ عوام کی سہولت کے لیے ٹال فری نمبر بھی متعارف کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
دوسری طرف، سندھ کے صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو مفت سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت سولر پینل کی فراہمی کا عمل اگست کے ماہ میں شروع کیا جائے گا۔ وزیر ناصر شاہ نے اس سلسلے میں محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسروں اور این جی اوز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں سولر پینل کی مفت فراہمی منصوبے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں شریک افراد میں سیکریٹری انرجی، سی ای او سندھ پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن، اور سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے ڈائریکٹر شامل تھے اور مختلف این جی اوز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔وزیر ناصر شاہ نے ہدایت کی کہ منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور جلد ہی ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل کی تقسیم شروع کی جائے۔ ورلڈ بینک نے سندھ صوبے میں دو لاکھ سولر سسٹم یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے 34 ارب ڈالرز کی مالیت کے 14 منصوبے جاری ہیں، اور وہ خود ہر منصوبے کی پیشرفت کی نگرانی کرتے ہیں۔ منصوبوں کی تمام تفصیلات اور ترقیات پی اینڈ ڈی اور ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔ان اقدامات پر اگر صحیح معنوں میں عمل کر لیا جائے تو اس سے عوام کو تو فائدہ ہو گا ہی حکومت کی ساکھ بھی بہتر ہو گی۔

Tags: #PunjabGovernment #OwnRoofOwnHome #InterestFreeLoan #HousingProject #ChiefMinisterPunjab #MaryamNawaz #OnlineApplication #SindhGovernment #FreeSolarPanels #WorldBankApproval
Previous Post

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ

Next Post

صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

مزیدخبریں

کالم

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

05/09/2025
کالم

لاہور پروٹوکول کلچر جیسے ناسور کی زد میں

03/15/2025
کالم

جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ

03/14/2025
پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں
کالم

پاکستانی سیاحت: ابھی نہیں تو کبھی نہیں

01/15/2025
آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟
کالم

آخر تارکینِ وطن کیوں اور کیسے یورپ پہنچتے ہیں؟

01/07/2025
کالم

شائد نئے سال میں ہم عوام کے حالات بدل جائیں

01/01/2025
Next Post
صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

صدر آصف علی زرداری نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 پر دستخط کر دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

پاکستان کی جانب سے مار گرائے گئے دوسرے بھارتی رافیل طیارے کی بھی تصدیق ہو گئی

05/10/2025

بھارت نے سکھوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، امرتسر پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کا دعویٰ

05/10/2025

دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں، پاک بحریہ کا دوٹوک اعلان

05/10/2025

نارنگ منڈی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

05/10/2025

بھارت نے بحری محاذ پر دباؤ بڑھا دیا، بحری بیڑہ کراچی کے قریب پہنچ گیا: برطانوی اخبار

05/10/2025

بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

05/09/2025

اگست 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1234
567891011
12131415161718
19202122232425
262728293031  
« جولائی   ستمبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd