تھائی لینڈ: فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی ہلاک
تھائی لینڈ: جنوبی تھائی لینڈ کے علاقے سنگائی گولوک میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک 24 سالہ کھلاڑی ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹیپ اسٹیڈیم میں شدید بارش کے دوران ’گولوک ایف اے کپ‘ کے تحت تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان مقامی ٹورنامنٹ کا میچ جاری تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گر گئی۔
واقعے میں تھائی لینڈ کی ٹیم کے 24 سالہ کھلاڑی سفوان آوے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے دوران سفوان آوے جانبر نہ ہوسکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔