سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گھریلو صارفین کو اب صبح ساڑھے 6 بجے سے صبح 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے ڈھائی بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، جبکہ شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک بھی گھریلو صارفین کو گیس دستیاب ہوگی۔
گیس فراہمی کے نئے اوقات کار:
-
صبح: 6:30 سے 9:00 بجے تک
-
دوپہر: 12:00 سے 2:30 بجے تک
-
شام: 6:00 سے 9:00 بجے تک













