بین الاقوامی مارکیٹ میں توانائی کے شعبے سے وابستہ افراد اور صارفین کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جہاں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2 سے 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں گزشتہ مہینوں کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ چکی ہیں۔
عالمی رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ آئل) کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہے جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) اب 60 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ کمی نہ صرف تیل کے خریداروں بلکہ عالمی معیشت میں افراطِ زر سے نمٹنے کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ تصور کی جا رہی ہے۔
صرف تیل ہی نہیں بلکہ گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کی قیمت میں 1.5 فیصد کی کمی کے بعد یہ 3 ڈالر 77 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو پر آ گئی ہے۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اس گراوٹ کی وجہ عالمی سطح پر طلب میں کمی ہے۔ خاص طور پر یورپ اور ایشیا میں معاشی سست روی کے باعث تیل کی کھپت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک کی جانب سے پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے تیل پیدا کرنے والے ممالک اپنی سپلائی بڑھا رہے ہیں جس سے مارکیٹ میں توازن بگڑ رہا ہے۔
اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں یہ کمی برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ ٹرانسپورٹ، بجلی اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کچھ ریلیف متوقع ہے، بشرطیکہ حکومت قیمتوں کا اثر صارف تک منتقل کرے۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…