اکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جبکہ تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اور 100 انڈیکس میں 509 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,10,810 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا، جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی ڈالر 279 روپے 5 پیسے پر آ گیا۔