پاکستان میں انٹرپرینیورشپ کا عروج، نومبر میں کمپنی رجسٹریشن کا ریکارڈ

کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اشارے بھی مثبت رہے

کراچی:سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نومبر 2024 کے دوران 3,024 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 23,61,106 تک پہنچ گئی۔ یہ پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر میں بڑھتے ہوئے اعتماد اور ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق، دسمبر 2024 میں رجسٹرڈ ہونے والی 99 فیصد کمپنیاں ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے رجسٹر کی گئیں، جو پاکستان میں کاروباری ماحول کو مزید آسان، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کی کوششوں کا مظہر ہے۔

رجسٹریشن شدہ نئی کمپنیوں میں 58 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں، اور بقیہ 3 فیصد میں پبلک نان لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی تنظیمیں، اور محدود ذمہ داری کی شراکت داریاں (ایل ایل پیز) شامل ہیں۔

شعبہ جات کے لحاظ سے، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، جہاں 641 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ خدمات کے شعبے میں 599، تجارت میں 510، اور رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ و کنسٹرکشن میں 315 کمپنیاں شامل ہوئیں۔

دیگر اہم شعبوں میں 345 کمپنیاں خوراک، صحت کی دیکھ بھال، اور فارماسیوٹیکل میں، 213 کمپنیاں سیاحت اور ٹرانسپورٹ میں، جبکہ توانائی، بجلی اور ایندھن کے شعبے میں 247 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔

کارپوریٹ سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے اشارے بھی مثبت رہے، جہاں 79 نئی کمپنیوں نے مختلف ممالک سے سرمایہ حاصل کیا۔ ان ممالک میں چین، آسٹریا، جرمنی، انڈونیشیا، ملائیشیا، ناروے، عمان، روس، اسپین، شام، افغانستان، اور ترکی شامل ہیں۔

چین نے 56 کمپنیوں کے ساتھ سب سے بڑے سرمایہ کار کے طور پر اپنا کردار ادا کیا، جبکہ افغانستان نے 7 اور ناروے نے 3 کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے اور کاروباری عمل کو آسان بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے تاکہ ملک میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جا سکے، سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے اور پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago