نیٹ میٹرنگ ختم، بجلی واپس خریدنے کی نئی شرح طے

اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت نے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کا نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی جگہ گراس میٹرنگ متعارف کرائی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں نئی سولر پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے جلد وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے باعث بجلی کے شعبے پر 103 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا، جس کے بعد یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت بجلی واپسی کی شرح 11 روپے 33 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جب کہ پرانے سولر پینل صارفین موجودہ 27 روپے فی یونٹ کی قیمت پر ہی بجلی بیچ سکیں گے۔حکام کے مطابق آئندہ بجلی کی جو بھی فی یونٹ قیمت ہو گی، اس کا صرف ایک تہائی حصہ سولر صارفین کو واپسی پر دیا جائے گا۔ نئی پالیسی کے تحت حکومت نے 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس پالیسی کو نیپرا کی منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کیا جائے گا تاکہ باقاعدہ اطلاق شروع ہو سکے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کئی سرمایہ کاروں اور سولر کمپنیوں نے نیٹ میٹرنگ کی موجودہ فی یونٹ قیمت میں کسی بھی قسم کی کمی کو مسترد کرتے ہوئے اسے نقصان دہ قرار دیا تھا، جس پر حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

MYK News

Recent Posts

ٹیکس چھوٹ پر آئی ایم ایف کا انکار: حکومت نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے لیا

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پاکستان میں چینی کی درآمد کے حوالے سے جاری حکومتی منصوبے…

18 گھنٹے ago

بھارت کے لیجنڈری اداکار 79 سال کی عمر میں چل بسے

ممبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بالی وڈ کی چکاچوند دنیا میں ایک اور ستارہ ہمیشہ کے لیے خاموش…

18 گھنٹے ago

قصور: اسپتال کے وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں واقع ٹی ایچ کیو اسپتال میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں ایک…

20 گھنٹے ago

ایپل کے نئے آئی فونز کب متعارف کرائے جائیں گے؟ڈیزائن سے لے کر ٹیکنالوجی تک سب کچھ نیا

کیلیفورنیا (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کی ممکنہ تاریخ کا تعین کر لیا…

22 گھنٹے ago

ایران کا پاکستان کے کردار کا اعتراف۔ جنگ میں ساتھ دینے پر ایرانی صدر کا شکریہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں…

23 گھنٹے ago

حکومت نے پی آئی اے کو دو سے تین ماہ میں بیچنے کاہدف مقرر کر دیا

اسلام آباد( ایم وائے کے نیوز ٹی وی) حکومت نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری آئندہ دو سے…

24 گھنٹے ago