پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور دیگر مالیاتی عوامل کے باعث آئندہ پندرہ روزہ قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے،

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور دیگر مالیاتی عوامل کے باعث آئندہ پندرہ روزہ قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، جس کی ابتدائی ورکنگ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی مجوزہ قیمتوں کے تحت پٹرول ایک روپے 12 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل پانچ روپے 30 پیسے، مٹی کا تیل چار روپے 16 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل چار روپے 13 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے۔ اگر حکومت نے یہ تجاویز منظور کر لیں تو یہ اضافہ 16 جون سے نافذ العمل ہو جائے گا، جو عوامی اخراجات پر براہ راست اثر ڈالے گا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، جو عالمی منڈی، ڈالر کی قدر، اور لیوی و ٹیکس کے نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کا استعمال ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے میں زیادہ ہوتا ہے، جس کے مہنگا ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اشیائے خورونوش، عوامی ٹرانسپورٹ اور دیگر بنیادی سہولیات کی قیمتیں بھی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ عوام کی جانب سے پہلے ہی روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اب اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی مزید بڑھا دی گئیں تو مہنگائی کی نئی لہر ملک بھر میں ایک بار پھر محسوس کی جائے گی۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

1 ہفتہ ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

1 ہفتہ ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

1 ہفتہ ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

1 ہفتہ ago