پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج میں ایک مثال قائم ہو گئی، جب جنگی مشقوں میں جنرل عاصم مُنیر نے ٹینک پر چڑھ کر فورسز سے خطاب کیا جسے ناصرف اپنے ملک بلکہ پوری دُنیا میں سراہا گیا، کہ پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے سائے سے باہر نکل آئی۔ عام طور پر پردے کے پیچھے کام کرنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سخت بیانات سے کشمیر کے بحران میں پاکستان کا لہجہ تشکیل دے رہے ہیں۔ بھارتی کشیدگی کے کچھ عرصہ پہلے تک جنرل عاصم منیر مکمل طور پر چھپے رہنے کو ترجیح دے رہے تھے، انہوں نے اپنی عوامی پروفائل کو سختی سے کنٹرول بھی کیا، اور بیانات کو زیادہ تر فوجی تقریبات میں کوریوگرافڈ خطابات تک محدود رکھا، لیکن تقریباً دو ہفتے قبل بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مہلک دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اپنے آپ کو نمایاں اور مربوط کیا۔ پہلگام کے سانحہ کے بعد جب جنونی بھارت میں پاکستان کے لئے زبردست ردِ عمل کے لئے دباوّ بڑھا تو پھر جنرل عاصم منیر کی سخت گفتگو نے پاکستان کے لہجے کو تبدیل کر کے ملک و قوم میں تقویت بخشی۔ گزشتہ جمعرات کو فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے میدان میں موجود فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو کوئی ابہام نہ رہے کہ اسکی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا فوراٙٙ بھرپور اور پُرعزم جواب دینے کے لئے پاک فوج بالکل تیار بیٹھی ہے۔ یہ بات پاکستان کے اس عزم کا حوالہ تھا کہ وہ کسی بھی بھارتی حملے کا مقابلہ کرۓ گا یا اس سے آگے بڑھ کر جواب دے گا۔ پاکستان کے آرمی چیف کا یہ جواب سیاسی حساب کتاب سے بڑھ کر معلوم ہو رہا تھا۔ تجزیہ کار انہیں بھارت کے بارے میں سخت گیر شخص قرار دیتے رہے تھے اور پھر ہوا بھی یوں کہ جب نو مئی کا سورج غروب ہوا تو جنوبی ایشیا کا منظر کچھ اور تھا اور جب دس مئی کا سورج طلوع ہوا تو جنوبی ایشیا کا منظر بالکل بدل چکا تھا۔ ایک رات میں جنوبی ایشیا کے دو طاقتور ممالک کی پالیسی یکسر تبدیل ہو چکی تھی یہ دن ایک بالکل نیا دن تھا بلکہ نیا پاکستان تھا جنرل عاصم منیر کا پاکستان، اس قوم کا پاکستان اس ملت کا پاکستان۔ یہ دن افواج پاکستان کے لہو سے منور تھا ، اس دن میں شہدا کے روشن چہروں کی تابناکی تھی۔ یہ دن بنیان مرصوص کا اعلان کرتے ہوئے طلوع ہوا جس نے صرف پانچ گھنٹوں میں بھارت کا وہ نقصان کیا کہ بھارت امریکہ کی منت سماجت کرنے لگا اور امریکہ جو چند گھنٹے پہلے ثالثی کے لئے تیار نہیں تھا بھارتی شکست کو دیکھتے ہوئے سیز فائر کرانے پر مجبور ہو گیا۔ پاکستانی افواج نے بیاس میں براہموش اسٹوریج، ائیر بیس اردھم پور، پٹھان کوٹ ائیر فیلڈ، بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر اور سائبر حملے کے ذریعے ستر فیصد بجلی کے گرڈ اسٹیشنوں کو ناکارہ بنا دیا۔ 10 مئی کا دن بھارت کے لئے وہ سبق لیکر آیا جو اسکی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی، وہ یہ یاد رکھیں گی امن پسند پاکستان نے بھارت کی شر انگیزی کا جب جواب دیا تو اسکی گونج صرف بھارت میں نہیں بلکہ پوری دُنیا میں سُنائی دی
اسلام آباد (ایم وائے کے) — انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے چند علاقوں میں…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان کی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد بالآخر سیز فائر پر…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — پاکستان نے اپنے دفاعی ردعمل کے طور پر داغے گئے الفتح میزائل کو…