Categories: کالم

پاکستان تحریکِ انصاف پابندی کی زد میں

پاکستان کی بڑی پارٹیوں کے قائدین میں سے کوئی بھی ملک میں لگی سیاسی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتا نظر نہیں آ رہا

پاکستان تحریکِ انصاف پابندی کی زد میں
بقلم: کاشف شہزاد

وطنِ عزیز میں سیاسی و آئینی بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا چلا جا رہا ہے، سیاسی محاذ آرائی میں کہیں کوئی کمی ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔ ہمارے آپس کے اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم کی بدولت عوام الناس تذبذب کا شکار ہیں کہ ملک میں یا تو ایمرجنسی نافذ ہونے والی ہے یا پھر مارشل لاء۔ وہ اس لئے کہ کسی کو ملک کا نظام چلتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ حکومتِ وقت کے پاس کسی قسم کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ ہر کوئی ابہام کا شکار ہے اور سوچ رہا ہے کہ کچھ نہ کچھ وطنِ عزیز میں ہونے والا ہے, حالات بتا رہے ہیں کہ مستقبل میں پاکستان کا سیاسی منظر نامہ نہایت گدلا ہو جائے گا کیونکہ ملک میں روزانہ کچھ نہ کچھ غلط ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان کی بڑی پارٹیوں کے قائدین میں سے کوئی بھی ملک میں لگی سیاسی آگ کو بجھانے کی کوشش کرتا نظر نہیں آ رہا، یہی وجہ ہے کہ ملکی معاملات دن بدن بگڑتے چلے جا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے پہ سہاگہ جناب وفاقی وزیر عطا تارڑ صاحب نے 15 جولائی کو پریس کانفرنس کر ڈالی جس میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر 9 مئی کے واقعات پر آرٹیکل 6 کے مطابق مقدمات چلانے کا عندیہ دے دیا۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے ناصرف سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر مقدمات چلانے کا عندیہ دیا بلکہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر بھی آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات چلانے کا بھی عندیہ دیا۔ ہمارے ماضی میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کے اثرات اچھے نظر نہیں آئے, ہاں مگر ایسے فیصلوں سے ہمیشہ سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ضرور نظر آیا ہے۔ ہر کوئی جانتا ہے کہ حکومتِ وقت اتنا بڑا سیاسی فیصلہ کیوں کرنے کا سوچ رہی ہے، یہ سب صرف اس لئے کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے سُنی اتحاد کونسل کی قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نشستوں کے کیس میں فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ڈال دیا ہے جس سے مستقبل قریب میں پی ٹی آئی کو اس کا بہت فائدہ پہنچے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کو دونوں اسمبلیوں میں خاطر خواہ سیٹیں ملنے سے یہ جماعت پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔

اپنی اصل پوزیشن حاصل کرنے کے بعد اگر پی ٹی آئی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ بات چیت کر لیتی ہے تو یقیناٙٙ پی ٹی آئی بھی ان سیٹوں کی بدولت مخلوط حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکتی ہے لیکن اس کے لئے پی ٹی آئی کو بڑے پن کا مظاہرہ کر کے ہاتھ بڑھانا ہوگا۔ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اور پی ڈی ایم بننے سے پہلے بلاشبہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک کثیر جماعت تھی مگر پی ڈی ایم بننے کے ساتھ ہی اسکی مقبولیت کا رُخ بدل گیا اور اسکی جگہ پاکستان تحریکِ انصاف نے لے لی۔ پہلے بھی پی ڈی ایم حکومت سے عوام خفا تھی کیونکہ اس کے آنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہی نظر آیا ہے اور موجودہ معاشی حالات اور مہنگائی کی بدولت عوام الناس کا تو جینا دوبھر ہو چکا ہے, اسی وجہ سے ن لیگ اب عوام میں غیر مقبول نظر آ رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ایک بار پھر اپنی ساکھ بہتر بنا سکتی ہے, اگر وہ ملک میں اچھی روایت قائم کرئے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دئیے گے فیصلے کو تسلیم کر کے اگر حکومت اس پر عملدرآمد کرتی ہے تو بلاشبہ حکومت اور بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن اپنی مقبولیت کے گرے گراف کو اوپر اٹھانے کی طرف پہلا قدم بڑھا سکتی ہے۔

web

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

13 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

13 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

14 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

14 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

15 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

16 گھنٹے ago