پشاور – پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر مشہور ٹک ٹاکر سائیکو ارباب کی پراسرار موت واقع ہو گئی، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں، تاہم گھر سے اہم شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مدعی محمد یٰسین (ساکن اسلام آباد) نے پولیس کو بتایا کہ متوفیہ اس کی بہن سیما گل عرف سائیکو ارباب تھی، جو ایک مشہور ٹک ٹاکر تھی۔ اس کے مطابق، اسے اطلاع ملی کہ بہن کی حالت گھر میں اچانک بگڑ گئی، جس کے بعد وہ انتقال کر گئی۔
محمد یٰسین نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس کی بہن کی موت نشہ آور چیز کھانے سے ہو سکتی ہے، تاہم طبعی موت کا امکان بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ مدعی کے مطابق کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور گھر سے ملنے والے شواہد کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ سائیکو ارباب سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت تھی اور اس کی کئی ویڈیوز ٹک ٹاک پر موجود ہیں۔ پولیس اس کیس کو ہر زاویے سے دیکھ رہی ہے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔
لندن: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اُن پر ایک شدید اور خطرناک…
لاہور / نئی دہلی (ویب ڈیسک) — بھارت کی جانب سے اچانک اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان واپس…
دبئی اور لاہور (ویب ڈیسک) — ٹک ٹاک کی دنیا میں شہرت پانے والے مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو…
پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے…
ویٹی کن سٹی کے اعلامیے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر…
اسلام آباد کے پوش علاقے جی-10 میں قائم ایک نجی ہاسٹل میں اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان فیروز…