کراچی: نوجوان مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت (ATC) نمبر 2 میں ملزم ارمغان کو میں پیش کیا جو سماعت کے دوران اچانک بے ہوش ہوگیا جس سے کمرہ عدالت میں ہلچل مچ گئی۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا ملزم کی طرف سے کون آیا ہے؟ اس پر وکیل صفائی نے کہا ملزم سے وکالت نامہ دستخط کروانا ہے مگر ارمغان نے وکالت نامے پر دستخط سے انکار کردیا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ پولیس نے جب تمہیں گرفتار کیا، اس بارے میں کیا کہتے ہو؟ ملزم ارمغان نے کہا مجھے مارا گیا ہے عدالت نے دریافت کیا کہ لاش مل گئی ہے؟ تفتیشی افسر نے جواب دیا جی ہاں لاش مل گئی ہے اور قبر کشائی کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ابھی آلہ قتل برآمد کرنا باقی ہے اور اس کے لیے مزید تفتیش درکار ہے۔ اس پر عدالت نے ملزم ارمغان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
مقتول کی والدہ نے عدالت سے قبر کشائی کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا تھا کہ میڈیکل بورڈ 7 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ اب مقتول کی قبر کشائی کے لیے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 21 فروری صبح 9 بجے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی ہوگی ۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گی اور دیگر ممبران میں ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر سری چند اور ایم ایل او ڈاکٹر کامران شامل ہوں گے
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…
کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…