کوئٹہ: بس سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کردیا گیا

 بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک مسافر بس کو روک کر 7 افراد کو اتار کر گولیوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ بارکھان کی رڑکن مین شاہراہ پر پیش آیا، جہاں حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر بارکھان وقار خورشید عالم کے مطابق، مسلح افراد نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے کئی گاڑیوں کو روکا اور مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔ بعد ازاں، انہوں نے ایک بس سے 7 مسافروں کو اتار کر فائرنگ کر دی، جس سے تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق، ہلاک ہونے والے تمام مسافر پنجاب سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی شناخت ہو گئی ہے جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسحاق کا تعلق ملتان سے تھا عاصم علی  کا تعلق لاہور سے، عاشق حسین جو کہ  ریٹائرڈ ڈی ایس پی، کوئٹہ تھے، عدنان مصطفیٰ کا تعلق بورے والا سے، محمد عاشق کا تعلق شیخوپورہ سے شوکت علی کا تعلق فیصل آباد سے اور محمد اجمل لودھراں سے تھا۔ تمام نعشیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد پنجاب روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس، لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ واقعہ بلوچستان میں مسافروں کو نشانہ بنانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ گزشتہ سال 26 اگست کو بھی موسیٰ خیل میں ایک مسافر بس پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں 23 افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔

MYK News

Recent Posts

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…

4 گھنٹے ago

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…

5 گھنٹے ago

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…

5 گھنٹے ago

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…

6 گھنٹے ago

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

20 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

20 گھنٹے ago