سنگاپور میں ایک بھارتی شہری کو ہمسایہ خاتون کے گھر میں زبردستی گھس کر ہراساں کرنے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالتی کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ 26 سالہ ایراکودن ابین راج نے 22 ستمبر کو علی الصبح اپنے ہمسایہ خاتون کے فلیٹ میں بالکونی کے ذریعے داخل ہو کر انہیں ہراساں کیا۔ متاثرہ 36 سالہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بیڈروم میں سو رہی تھیں، جبکہ ان کی بیٹی دوسرے کمرے میں تھی۔
ملزم خاتون کے کمرے میں جا پہنچا اور ان کے زیرِ جامہ کو چھونے لگا۔ خاتون نے کسی کے ہاتھ لگنے کا احساس کیا تو وہ جاگ گئیں اور حیرت زدہ ہو کر دیکھا کہ ان کے شوہر کے علاوہ کمرے میں ایک اور شخص کھڑا تھا۔ ملزم نے اپنے موبائل فون کی ٹارچ آن کر رکھی تھی، جس سے اس کی شناخت ممکن ہوئی۔خاتون کے چیخنے پر ان کا شوہر بھی جاگ گیا اور ملزم سے سامنا کرنے کے بعد اسے فوراً کمرے سے نکلنے کا حکم دیا۔ تاہم، ملزم اتنا خوفزدہ ہوگیا کہ وہیں پیشاب کر بیٹھا اور شوہر کے سامنے منت سماجت کرنے لگا کہ پولیس کو نہ بلایا جائے۔ تاہم، متاثرہ خاتون نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دے دی، اور پولیس کے پہنچنے تک ملزم موقع پر ہی موجود رہا۔
دورانِ تفتیش، ابین راج نے گھر میں زبردستی گھسنے کا اعتراف کر لیا لیکن یہ دعویٰ کیا کہ اس نے خاتون کو نہیں چھوا بلکہ اس کا فون غلطی سے متاثرہ پر گر گیا تھا۔ استغاثہ نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ملزم نے خاتون کے گھر میں داخل ہو کر ان کی رازداری پامال کی اور ان کے لیے شدید ذہنی دباؤ پیدا کیا۔
ملزم کے وکیل نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤکل ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے اور ذہنی دباؤ میں تھا، تاہم استغاثہ نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی رپورٹ کا حوالہ دیا، جس میں واضح کیا گیا کہ ابین راج کو کسی ذہنی بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی۔عدالت نے ملزم کو سات ماہ قید کی سزا سنا دی، جبکہ قانون کے مطابق اس جرم میں تین سال تک قید، جرمانہ یا کوڑوں کی سزا بھی دی جا سکتی تھی۔
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…
لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…
لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…
اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…