پنجاب: کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد گرفتار۔ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر اور دیگر حساس سامان برآمد کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے دو انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گرد، بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان دہشت گردوں نے راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں اہم سرکاری و حساس عمارتوں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں انٹیلیجنس پر مبنی 189 آپریشنز کیے، جن میں 189 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں بادل سنگھ، سورج سنگھ، سراج، ہدایت اللہ، دیدار حسین، صداقت حسین اور دیگر شامل ہیں، جن کا تعلق فتنہ خوارج، الزنبیون اور دیگر کالعدم تنظیموں سے بتایا گیا ہے۔

آپریشنز لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، جہلم اور بہاولپور میں کیے گئے، آپریشنز کے دوران 2,645 گرام دھماکہ خیز مواد، 16 عدد ڈیٹونیٹرز، 37 فٹ سیفٹی فیوز وائر، 75 کالعدم تنظیموں کے پمفلٹس، پرائمہ کارڈ، میگزین، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 9 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔

اس کے علاوہ، مقامی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اشتراک سے ہفتہ بھر میں 2053 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 82,473 افراد کو چیک کیا گیا، 263 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 226 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 163 افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے زور دیا کہ دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، تاکہ پنجاب کو مکمل طور پر پرامن اور محفوظ بنایا جا سکے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اپنے عزم پر قائم ہے کہ کسی بھی قیمت پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

MYK News

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

13 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

14 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

14 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

15 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

16 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

16 گھنٹے ago