نواب شاہ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) نواب شاہ میں زمین کے پرانے تنازع نے ایک بار پھر خون کی ہولی کھیل دی، جہاں فائرنگ کے ایک اندوہناک واقعے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ لرزہ خیز واقعہ کیریا موری کے قریب پیش آیا، جب ایک برادری کے افراد عدالت جاتے ہوئے مخالفین کے نشانے پر آ گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ دو گروپوں کے درمیان زمین کے دیرینہ جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ مقتولین جب کورٹ میں پیشی کے لیے جا رہے تھے تو مخالف فریق نے گھات لگا کر ان پر فائرنگ کر دی۔ نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایس ایس پی نواب شاہ نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بھنگوار برادری سے تھا، جبکہ مخالف فریق کے چار افراد پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں جیل میں قید ہیں۔ واقعہ بظاہر اسی دشمنی کا تسلسل معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ مقامی برادریوں میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، اور اس خونی جھگڑے کے محرکات کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ رات سے جاری موسلا…
کالم: کیا پاکستان جاپان بن سکتا ہے؟ بقلم: کاشف شہزاد جاپان، وہ قوم جس نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وفاقی وزارت صحت نے پاکستان میں خواتین میں سروائیکل کینسر کی تیزی…
بیجنگ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — دنیا کا سب سے تیز رفتار زمینی سفر اب ممکن ہونے جا…
(اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے…
راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ…