خاتون کو قتل کر کے سمندر میں پھینکنے والا مفرور ملزم دو سال بعد گرفتار

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — کراچی کے علاقے کیماڑی میں 2022 میں پیش آنے والے ایک اندوہناک قتل کیس میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے خاتون کو قتل کرکے سمندر میں پھینکنے والے مفرور ملزم کو دو سال بعد گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق مقتولہ نصیب زرینہ سال 2022 میں گھر سے معمول کے مطابق سودا سلف لینے نکلی تھیں لیکن واپس نہ آئیں۔ اگلے ہی روز ان کی لاش بابا بھٹ جزیرے کے قریب سمندر سے برآمد ہوئی تھی، جس پر تھانہ ڈاکس میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران کیس میں پیش رفت ہوئی اور ابتدائی طور پر ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال واقعے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

ایس ایس پی اظہر جاوید نے بتایا کہ جیسے ہی ملزم رحمان بلال پاکستان واپس آیا، پولیس نے تکنیکی نگرانی اور انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر اس کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور اسے ایک خفیہ کارروائی کے دوران اس کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس میں مزید پیش رفت کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، اور امکان ہے کہ ملزمان کے مزید انکشافات آئندہ چند روز میں سامنے آئیں گے۔

web

Recent Posts

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

3 مہینے ago

پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی

کالم: پاکستان میں سیلاب، ریاستی غفلت اور اجتماعی بےحسی بقلم : کاشف شہزاد یہ کوئی افسانہ نہیں، ایک خوں چکاں…

3 مہینے ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملاجلا دن رہا

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کا آغاز تو مثبت انداز سے…

3 مہینے ago

دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ، تین ایشیائی ممالک سرفہرست

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جولائی سے دسمبر 2025 کی دوسری ششماہی کے…

3 مہینے ago