سلمان خان کی بہن ٹریفک حادثے میں زخمی
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن اور اداکار پلکت سمرت کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ شویتا روہرا ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ شویتا کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حادثے کی تفصیلات بتائیں۔ تصاویر میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کی ٹانگ پر پلستر، بازو پر پٹی اور ہونٹوں پر زخم دکھائی دے رہے ہیں۔
شویتا نے بتایا کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی ہمیں آزمائشوں سے گزار کر مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اس مشکل وقت میں صبر کر رہی ہیں اور یقین رکھتی ہیں کہ یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
واضح رہے کہ شویتا روہرا نے پلکت سمرت سے 2015 میں علیحدگی اختیار کر لی تھی، جبکہ پلکت نے 2024 میں اداکارہ کرتی کھربندا سے دوسری شادی کی تھی۔
حادثے کی خبر سن کر مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے شویتا کی صحت کے لیے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…