لندن: معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی دارالحکومت میں اُن پر ایک شدید اور خطرناک حملہ کیا گیا جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں رجب بٹ کی گاڑی کے شیشے ٹوٹے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ وہ "اللہ اکبر” کے الفاظ ادا کرتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں۔
بعد ازاں ایک اور ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے کہا کہ یہ کوئی ڈرامہ نہیں بلکہ ایک حقیقی واقعہ ہے، اور وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جان بچ گئی۔ انہوں نے حملے کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کیں تاہم وعدہ کیا کہ وہ جلد مکمل وی لاگ کے ذریعے پورا واقعہ عوام کے سامنے لائیں گے۔
رجب بٹ نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے ایک اہم اعلان بھی کیا کہ وہ جلد پاکستان واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ وہ کچھ عرصہ قبل ایک متنازع ویڈیو کے بعد بیرون ملک منتقل ہو گئے تھے اور تب سے سنگین نوعیت کی دھمکیوں کا سامنا بھی کرتے رہے ہیں۔
یہ واقعہ ان کے مداحوں کے لیے باعثِ تشویش بن گیا ہے، جبکہ سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ آیا یہ واقعی قاتلانہ حملہ تھا یا پس پردہ کوئی اور معاملہ کارفرما ہے۔ تمام تر حقائق کا انکشاف ممکنہ طور پر رجب بٹ کی آنے والی ویڈیوز میں ہوگا۔
لاہور / نئی دہلی (ویب ڈیسک) — بھارت کی جانب سے اچانک اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان واپس…
دبئی اور لاہور (ویب ڈیسک) — ٹک ٹاک کی دنیا میں شہرت پانے والے مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو…
پنجاب حکومت نے سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے…
ویٹی کن سٹی کے اعلامیے کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر…
اسلام آباد کے پوش علاقے جی-10 میں قائم ایک نجی ہاسٹل میں اسلامی یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان فیروز…
چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اعلان کیا ہے کہ گندم کی قیمت میں 3400 روپے فی…