والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑا تھا: ماہ نور حیدر
والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑا تھا: ماہ نور حیدر
کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہ نور حیدر نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ اپنے ماں باپ کی وجہ سے میں برقع پہننا چھوڑدیا تھا۔
ماہِ نور حیدر کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب نمازی پرہیزگار ہیں اس کے باوجود پردہ کرنے کا کوئی خاص رواج نہیں ہے۔ ہمارے گھر میں خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ اور چادر لیتی ہیں، میں نے 2009ء میں برقع پہننا شروع کر دیا تھا۔
میں نے جب پہلی بار برقع پہنا اس وقت غالباً میں 9ویں جماعت کی طالب علم تھی۔میں اس خیال سے اپنے والد کے سامنے گئی کہ وہ مجھے دیکھ کر فخر محسوس کرینگے لیکن انہوں نے مجھے دیکھ کر ہنسنا شروع کر دیا اور کہا کہ تم یہ کیا منافقت کررہی ہو۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت اپنے والد صاحب کے ردعمل کا مطلب اب سمجھ آیا ہے، وہ یہ چاہتے تھے کہ میں پہلے اپنے اندرونی طور پر خود کو بہتر بناؤں اور پھر اپنے ظاہری وجود میں تبدیلی لاؤں۔
ماہِ نور حیدر نے بتایا کہ والد کے ردعمل اور دوستوں کے مذاق اڑانے کے بعد میں نے برقع پہننا چھوڑدیا، میری امی کو بھی میرا برقع پہننا زیادہ پسند نہیں تھاانہوں نے کہا کہ تم جب برقع پہن کر ہمارے ساتھ باہر نکلتی ہو تو بہت عجیب اور ہمارے خاندان کی نہیں لگتی۔
ادکارہ نے کہا کہ اب میں مکمل آزاد ہوں اب مجھے کسی کا ڈر نہیں جب میرا دل کرتا ہے میں موقع اوڑھ لیتی ہوں لیکن سر پر دوپٹہ نہیں لیتی، میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے بارے میں یہ رائے رکھیں کہ میں بل بورڈز پر دوپٹے کے بغیر ہوتی ہوں اور ویسے برقع پہنے رکھتی ہوں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’خئی‘ میں
قبول ترین ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں ماہ نور حیدر ’آپانا‘‘ کا کردار ادا کررہی ہیں
کراچی (ایم وائے کے نیوز) — پاک بحریہ نے بھارت کی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے…
لاہور (ایم وائے کے نیوز) — لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے قریب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس…
اسلام آباد/نئی دہلی — پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے بعد صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے، برطانوی اخبار ٹیلی…
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…