پاکستانیوں کی منافقت پر اشنا شاہ کی سخت تنقید
پاکستانیوں کی منافقت پر اشنا شاہ کی سخت تنقید
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے لباس اور ذاتی زندگی کے انتخاب پر ہونے والی تنقید کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اس پر خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اشنا نے پاکستانی عوام کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی، انہیں منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نرگس فخری جیسے آئٹم گانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن ان کے مختصر لباس پر تنقید کرتے ہیں۔
اشنا شاہ نے مزید کہا کہ ان کی پرورش کینیڈا میں ہوئی ہے جہاں کا ماحول پاکستان سے مختلف ہے، اور انہوں نے ایک ایسے شخص سے شادی کی ہے جو ان کی طرح لبرل اور آزاد ذہنیت کا حامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے شوہر کو ان کے مختصر لباس پہننے یا بیرون ملک ٹانگیں دکھانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، لیکن پاکستانیوں کو ان کی تصاویر دیکھ کر شدید اعتراض ہوتا ہے۔
اشنا شاہ نے کہا کہ ان کی اور پاکستانیوں کی تربیت مختلف ماحول میں ہوئی ہے، اور وہ پاکستانیوں کی منافقت پر حیران ہیں۔ اداکارہ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ انہوں نے اپنی شادی پر پہنے گئے سرخ چولی کے لیے معافی مانگی تھی، اور کہا کہ یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ اشنا نے اعلان کیا کہ وہ اب اپنی مرضی سے زندگی گزاریں گی، لباس پر معافی نہیں مانگیں گی اور پاکستانیوں کی منافقت سے نہ ڈریں گی اور نہ ہی اس پر مزید بات کریں گی۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…