امیتابھ کو ایوارڈ پر ریکھا کی خوشی دیدنی، جیا بچن کو گلے لگایا
امیتابھ کو ایوارڈ پر ریکھا کی خوشی دیدنی، جیا بچن کو گلے لگایا
نئی دہلی:بالی ووڈ کی دو مشہور شخصیات ریکھا اور جیا بچن جو کبھی بھی ایک فریم میں اکٹھے نظر نہیں آتے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ یہ دونوں اداکارائیں بھارتی فلم انڈسٹری کے اہم نام ہیں مگر ان کے درمیان موجود دوری کی وجہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ اس دوری کی وجہ امیتابھ بچن ہیں جن کے ساتھ ریکھا کے قریبی تعلقات کا چرچا کئی دہائیوں سے جاری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان ہمیشہ سے ایک خاص رشتہ رہا ہے اور کہا جاتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی بھی کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان کی شادی ممکن نہ ہو سکی اور بعد میں امیتابھ نے جیا بچن سے پسند کی شادی کر لی۔ کچھ رپورٹس یہ بھی دعویٰ کرتی ہیں کہ امیتابھ نے ریکھا سے خفیہ شادی کر رکھی تھی جس کا علم صرف جیا بچن کو تھا۔
اگرچہ دونوں اداکارائیں اسکرین پر ایک ساتھ کم ہی دکھائی دیتی ہیں، لیکن حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو 2015 میں ایک ایوارڈز کی تقریب کی ہے۔ اس تقریب میں امیتابھ بچن کو فلم "پیکو” کے لیے بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر جب امیتابھ کو ایوارڈ دیا گیا، تو ریکھا خوشی کے مارے اپنی سیٹ سے اٹھ کر جیا بچن کی طرف گئیں اور انہیں بے ساختہ گلے لگا لیا۔یہ منظر نہ صرف حیرت انگیز تھا بلکہ اس نے ایک بار پھر ان دونوں کے درمیان موجود پیچیدہ تعلقات کو سرخیوں میں لا دیا۔
اسلام آباد — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی پیرول پر رہائی کے لیے…
نئی دہلی — بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پاکستان پر مبینہ حملے سے متعلق جھوٹے دعووں نے بھارتی…
نئی دہلی — پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیوں نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر…
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…