شوہر اپنی بیویوں کو ایسے لباس پہنائیں جس سے دونوں کی عزت قائم رہے:ثنا خان

اُن مردوں پر حیرت ہوتی ہے جو اپنی بیویوں کو بولڈ اور تنگ لباس پہنا کر گھر سے باہر گھمانے لیکر جاتے ہیں

شوہر اپنی بیویوں کو ایسے لباس پہنائیں جس سے دونوں کی عزت قائم رہے:ثنا خان

ممبئی: اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے کہا ہے کہ اُنہیں حیرت ہوتی ہے اُن مردوں پر جو اپنی بیویوں کو بولڈ اور تنگ لباس پہنا کر گھر سے باہر لے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، ثنا خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہر مرد چاہتا ہے کہ اُس کی بیوی اچھا لباس پہنے اور خوبصورت نظر آئے، لیکن جب میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہوں جو اپنی بیویوں کو چھوٹے، تنگ اور بولڈ لباس پہننے کی اجازت دیتے ہیں، تو مجھے بہت عجیب لگتا ہے۔ مجھے ایسے مردوں پر حیرت ہوتی ہے کہ آپ کیسے اپنے گھر کی عزت کو ایسے لباس میں باہر لے جا سکتے ہیں۔

ثنا خان نے ایسے مردوں سے سوال کیا کہ آپ بولڈ لباس پہننے پر اپنی بیوی پر فخر کیسے کر سکتے ہیں؟ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بیوی بہت اچھی لگ رہی ہے؟

سابق اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ اپنی بیوی کو بولڈ لباس میں باہر لے جائیں اور ایک راہ چلتا مرد اُس پر نامناسب جملے کہے تو کیا یہ آپ کے لیے فخر کا مقام ہوگا؟

اُنہوں نے کہا کہ مردوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اُن کی بیوی اُن کی عزت ہے، اور اُنہیں ایسے لباس پہنائے جانے چاہئیں جن میں آپ دونوں کی عزت قائم رہے۔

ثنا خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں، جب میں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کرنے کا فیصلہ کیا، تو مجھے احساس ہوا کہ میں اپنے بولڈ لباس اور ڈانس کی وجہ سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ ثنا خان نے سال 2020 میں بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور سال 2021 میں اُنہوں نے مفتی انس سید سے شادی کر لی تھی۔ جولائی 2023 میں ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا نام اُنہوں نے طارق جمیل رکھا۔

web

Recent Posts

پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…

15 منٹس ago

پاکستان کے پاس جوابی کارروائی کے کئی آپشن لیکن پاکستان کی کوشش کیا ہوگی؟ : الجزیرہ تجزیہ

نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…

32 منٹس ago

خطیب خطبہ جمعہ میں جذبہ جہاد کو اجاگر کریں، مفتی تقی عثمانی کی اپیل

کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…

50 منٹس ago

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

15 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

15 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

16 گھنٹے ago