دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ میں نعت، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
دلجیت کی ویڈیو پر صوفی کلام نے مداحوں کو حیران کر دیا
نئی دہلی:گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ نے اپنے ’’دلومیناتی ٹور چیپٹر پیرس‘‘ کے اعلان کے بعد مداحوں کو مسلسل حیران کن سرپرائزز فراہم کیے ہیں۔ حال ہی میں، دلجیت کے کانسرٹ میں ایڈ شیران کی اچانک آمد نے شائقین کو چونکا دیا جبکہ دلجیت کے حالیہ بھارت ٹور کے ٹکٹس بھی تیزی سے فروخت ہوگئے۔
دلجیت دوسانجھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی کانسرٹ ویڈیوز، فوراً وائرل ہو جاتی ہیں۔ حالیہ ویڈیو میں دلجیت کانسرٹ کے بعد اپنے مداحوں سے ملتے اور ان سے تحائف وصول کرتے نظر آ رہے ہیں۔ لیکن اس ویڈیو کی سب سے بڑی بات دلجیت کا انسٹاگرام پوسٹ پر صوفی کلام ’’اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا، جو کرم مجھ پہ میرے نبی ﷺ نے کیا‘‘ کی موجودگی ہے۔
ویڈیو کے کمنٹس میں، دلجیت دوسانجھ کے مسلمان مداح اس کلام کے انتخاب پر خوشی اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ دلجیت دوسانجھ اپنے ’’دلومیناتی ٹور انڈیا‘‘ کا آغاز 26 اکتوبر کو دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے کریں گے، جس کے بعد وہ بھارت کے مختلف شہروں جیسے حیدرآباد، احمد آباد، لکھنؤ، پونے، کولکتہ، بینگلور، اندور، چندی گڑھ، اور گوہاٹی تک جائیں گے۔
کوٹری (ایم وائے کے نیوز) — جامشورو کے علاقے کوٹری میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) — واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک کے دریاؤں اور آبی ذخائر…
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نے…
بٹگرام میں ایک افسوسناک واقعے میں سکول وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور اور پانچ معصوم…
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ…
انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے واقعات سے متعلق متعدد مقدمات کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف…