اب شادی کرکے عام زندگی گزارنا چاہتی ہوں:لائبہ خان
اب شادی کرکے عام زندگی گزارنا چاہتی ہوں:لائبہ خان
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ لائبہ خان نے اپنے شوبز کیرئیر کے خاتمے اور شادی کے ارادے کا اعلان کیا ہے۔ ایک نجی چینل کے ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے لائبہ خان نے کہا کہ جب انہوں نے شوبز میں قدم رکھا تھا، تب ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اس فیلڈ میں صرف 5 سال کام کریں گی اور پھر شوبز کو خیر باد کہہ دیں گی۔ اب جبکہ ان کے اداکاری کے 5 سال مکمل ہو چکے ہیں، کسی بھی وقت وہ شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ سکتی ہیں۔
لائبہ خان کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے بعد ایک سادہ زندگی گزارنا چاہتی ہیں اور ایک ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیں گی جو ان کی اور ان کے گھر والوں کی عزت کرے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ پہلے خوبصورتی انہیں متاثر کرتی تھی، لیکن اب سمجھ آگیا ہے کہ شادی کرنے کے لیے صرف خوبصورتی کا ہونا کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ایسے شخص سے رشتہ قائم نہیں رکھیں گی جسے وہ پسند نہ کرتی ہوں، کیونکہ نفرت بھی ایک طرح کا رشتہ ہی ہوتا ہے اور وہ کسی سے نفرت کرنے کی قائل نہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے شوبز میں بہت کچھ سیکھا ہے، لیکن اب وہ شادی کرکے ایک عام زندگی کی طرف واپس لوٹنا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں تھا، لیکن وہ اسے اپنی زندگی کا نیا باب سمجھتی ہیں۔
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…
کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…