شرجینا اور مصطفیٰ کی کہانی کا انجام، کیا محبت کا اختتام موت پر ہوگا؟
شرجینا اور مصطفیٰ کی کہانی کا انجام، کیا محبت کا اختتام موت پر ہوگا؟
پاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘، جو محبت کے سات مراحل کی عکاسی کرتا ہے، اپنے اختتام کے قریب ہے اور اس کی کہانی ناظرین کے جذبات کو باندھے رکھے ہوئے ہے۔ ڈرامے کا اختتام کیا ہوگا؟ کیا محبت کی اس داستان کا انجام موت پر ہوگا؟ یہی وہ سوالات ہیں جو ناظرین کو پریشان کر رہے ہیں۔
ڈرامہ ‘کبھی میں کبھی تم’ فرحت اشتیاق کی تخلیق ہے جبکہ فہد مصطفیٰ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ کہانی کا مرکز فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے کردار ‘مصطفیٰ’ اور ‘شرجینا’ ہیں جن کی غیر ارادی شادی ایک مضبوط اور دل کو چھونے والی کہانی میں تبدیل ہو چکی ہے۔
اس ڈرامے کی کہانی اتار چڑھاؤ سے بھرپور ہے، جس میں ناظرین کبھی ہنستے ہیں تو کبھی جذباتی ہو جاتے ہیں۔ شرجینا اور مصطفیٰ کی محبت سات مراحل پر مبنی ہے، جس میں سے پانچ مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ محبت کی یہ کہانی اب چھٹے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جسے ’جنونیت‘ کہا جاتا ہے، اور ناظرین کو ڈر ہے کہ آخری مرحلہ ’موت‘ ہوگا۔
ڈرامے کا ابتدائی ٹیزر اس اختتام کا اشارہ دے چکا تھا جہاں مصطفیٰ نے کہا تھا "زندگی بھی داؤ پر لگ سکتی ہے۔” یہ جملہ ناظرین کے دلوں میں اختتام کے بارے میں خدشات پیدا کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ناظرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کہانی کو موت پر ختم نہ کیا جائے اور اسے خوشی کے ساتھ مکمل کیا جائے۔
ناظرین کی جانب سے مسلسل تبصرے آ رہے ہیں کہ محبت کی اس کہانی کو ادھورا چھوڑنے کے بجائے کسی خوشگوار موڑ پر ختم کیا جائے۔ سوشل میڈیا صارفین نے محبت کے ساتویں مرحلے ’جدائی‘ یا ’موت‘ سے ڈر ظاہر کیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ڈرامہ میکرز اختتام میں کوئی ایسا موڑ نہ دیں جو ناظرین کے دل توڑ دے۔
افواجِ پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ بقلم کاشف شہزاد جنوبی ایشیا ایک بار پھر جنگ کے دہانے…
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان…
نئی دہلی: الجزیرہ کے مطابق پاکستان کے پاس لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار جوابی کارروائی کے کئی…
کراچی: معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی نے مساجد کے آئمہ و خطباء سے اپیل کی ہے…
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…