Categories: انٹرٹینمنٹ

گرین انٹرٹینمنٹ نے آئی ایس پی آر سے وابستگی کی افواہیں رد کر دیں

یہ چینل ایک نجی ادارہ ہے جو طویل عرصے سے کاروباری پس منظر رکھنے والے خاندان کی ملکیت ہے

گرین انٹرٹینمنٹ نے آئی ایس پی آر سے وابستگی کی افواہیں رد کر دیں

معروف انٹرٹینمنٹ چینل "گرین انٹرٹینمنٹ” نے حال ہی میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیر انتظام ہونے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
چینل کی انتظامیہ نے اس دعوے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ ایک نجی ملکیتی منصوبہ ہے،جس کا کسی بھی حکومتی ادارے یا آئی ایس پی آر سے کوئی وابستہ نہیں ہے۔۔

گرین انٹرٹینمنٹ چینل، جو 10 جولائی 2023 کو لانچ کیا گیا تھا، پاکستانی انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس چینل کا سلوگن "”کیونکہ میں گرین ہوں” کے نام سے چینل کی لانچنگ کے موقع پر ایک خصوصی گانا ریلیز کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے مشہور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو بکھیرا، جبکہ اس گانے کی کمپوزیشن معروف موسیقار اور گلوکار ساحر علی بگا نے کی تھی۔

محض ایک سال کے اندر چینل نے "کابلی پلاؤ”، "جنٹلمین”، "اکھاڑا”، "پاگل خانہ”، اور "دنیا پور” جیسے مقبول ڈرامے نشر کیے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود معلومات میں کہا گیا تھا کہ یہ چینل آئی ایس پی آر کے زیر انتظام چل رہا ہے، تاہم اب چینل انتظامیہ نے اس تاثر کو ختم کرتے ہوئے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "کچھ غلط اطلاعات گردش کر رہی ہیں جن کے مطابق گرین ٹی وی انٹرٹینمنٹ آئی ایس پی آر کی ملکیت ہے۔” بیان میں مزید کہا گیا کہ "یہ چینل ایک نجی ادارہ ہے جو طویل عرصے سے کاروباری پس منظر رکھنے والے خاندان کی ملکیت ہے اور اس کا آئی ایس پی آر یا کسی دیگر سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں۔”

مزید وضاحت کرتے ہوئے چینل انتظامیہ نے کہا کہ "گرین انٹرٹینمنٹ کو کسی بھی سرکاری ادارے سے جوڑنے کے الزامات سراسر غلط اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان کے تفریحی منظر نامے کو اعلیٰ معیار کے مواد کے ذریعے بلند کرنا ہے۔”

چینل نے مزید کہا کہ "صرف ایک سال کے اندر اتنے پیچیدہ اور گراؤنڈ بریکنگ شوز بنانا آسان نہیں تھا، اور اس دوران ہمیں منفی پروپیگنڈے کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ غیر معمولی نہیں۔” چینل نے ناظرین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بہتر بنانے کی اس کوشش میں چینل کا ساتھ دیں اور اس کے غیر معمولی مواد کی حمایت کریں۔

web

Recent Posts

بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر بے بنیاد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے پندرہ مقامات پر مبینہ پاکستانی حملے کی…

8 گھنٹے ago

فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی خبروں کی اصل حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد کے قریب ڈرون گرنے کی افواہیں جھوٹی ثابت ہوئیں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس…

9 گھنٹے ago

پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی، بھارتی فوجی تنصیبات ہدف پر ہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پاکستان کی جانب سے…

9 گھنٹے ago

پاکستان کا نیا جنگی ترانہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر” ریلیز

لاہور: پاکستان میں حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک نیا ملی نغمہ "تیار ہیں ہم، اللہ اکبر" جاری کر…

10 گھنٹے ago

پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے 2 روز کے لیے بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے…

11 گھنٹے ago

بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے…

11 گھنٹے ago